• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ٹی آئی کا ٹکٹ سے محروم ارکان کے آزاد انتخاب لڑنے پر کارروائی کا اعلان

شائع July 3, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کرنے والے اراکین کے نام دو رکنی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

دو رکنی کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہوگی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق اراکین نے ٹکٹ نہ ملنےکی صورت میں انتخابات نہ لڑنے کا حلف نامہ پہلے ہی جمع کرا دیا تھا اور یہ نہ صرف ڈسپلن کی بلکہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے گی اور پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس کاروائی کا آغاز فوری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اعلان پارٹی کے ناراض رہنما کرنل (ر) اجمل صابر راجا کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد این اے 63 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید اختلاف سامنے آیا تھا اور کارکنان نے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی دنوں تک احتجاج کیا تھا تاہم عمران خان کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں خواتین کارکنان نے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے رہنماؤں پر من پسند افراد کو نوازنے کا الزام عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024