• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
Election2018

چیف جسٹس، آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے والا امیدوار انتخابات کیلئے اہل قرار

شائع July 17, 2018

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی مہم کے دوران پوسٹرز اور اشتہارات میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ناصر چیمہ کی نااہلی کے معاملے پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیا اور 18 اپریل کی تصاویر کو بنیاد بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کا اجراء 31 مئی 2018 کو ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا اجراء 14 جون 2018 کو کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ شکایت کنندہ نے میرے خلاف کوئی درخواست نہیں دی اور نہ کبھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوا، اس کے علاوہ درخواست دینے والے کا تعلق حلقے سے نہیں، کراچی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دینے کے بارے میں کسی قانون کا ذکر نہیں کیا، لہٰذا عدالت میرے موکل کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ: رانا بلال

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024