• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

عالیہ بھٹ کا بولی وڈ میں اقربا پروری کا اعتراف

شائع July 23, 2018 اپ ڈیٹ July 24, 2018
—فائل فوٹو: بی ڈی ایف جیڈا
—فائل فوٹو: بی ڈی ایف جیڈا

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو ان دنوں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے محبت کی وجہ سے چہ مگوئیوں میں ہیں، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنوں کو نوازنے یعنی اقربا پروری کا رواج موجود ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی بہن عالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنوں کو نوازنے کے رواج کو تسلیم کیا ہے۔

اس سے قبل بھی دیگر اداکارائیں اور شخصیات بولی وڈ میں اپنوں کو نوازنے کے رواج پر بات کر چکے ہیں، جن میں کنگنا رناوٹ سرفہرست ہیں۔

کنگنا رناوٹ نے 2017 میں فلم ساز کرن جوہر کے ریئلٹی شو کافی ود کرن میں کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے اور انہوں نے کرن جوہر الزام عائد کیا کہ وہ اس رواج کو برقرار رکھتے ہیں۔

اسی معاملے پر کرن جوہر اور کنگنا رناوٹ کے درمیان کئی ماہ تک لفظی جنگ بھی جاری رہی، جس کے بعد دیگر شخصیات نے بھی بولی وڈ میں اقربا پروری کے رواج موجود ہونے کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ نے لگایا کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام

تاہم اب فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بولی وڈ میں یہ رواج موجود ہے۔

—فوٹو: آج تک انڈیا
—فوٹو: آج تک انڈیا

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا کہ اقربا پروری کے حوالے سے کسی بھی شخص کا دفاع کرنا بے معنی ہیں، کیوں کہ یہ رواج بولی وڈ میں موجود ہے۔

عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ بولی وڈ میں اگرچہ اپنوں کو نوازنے کا رواج ہے، تاہم پھر بھی یہاں محنت کی ضرورت پڑتی ہے، محنت کرنے والا شخص ہی یہاں جگہ بنانے میں کامیاب جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ میں اقرباپروری سےکامیابی ناممکن، کرینہ کپور

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں بھی فلم ساز کی بیٹی اور اداکارہ کی بہن ہونے کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا یا نہیں، تاہم ان کے مطابق ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی، جس وجہ سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے 2012 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں جہاں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا گیا، وہیں ایک اور فلم ساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔

اس ہی فلم سے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے مقبولیت حاصل کی تھی۔

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ہی عالیہ نے کامیابی حاصل کی—اسکرین شاٹ
اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ہی عالیہ نے کامیابی حاصل کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024