پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کچھ ٹیلی ویژن چیلنز نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ وقت 7 بجے سے قبل ہی الیکشن کے نتائج نشر کرنا شروع کردیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے پہلے انتخابی نتائج دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ڈان نیوز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور الیکشن کے نتائج آنے کے ہونے کے باوجود انہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے 7 بجے کے بعد نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔