• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سماعت اور قوت گویائی سے محروم افراد کیلئے انتخابی نتائج جاننا آسان

شائع July 25, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ملک میں عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کیے، جس کے بعد عوام کی نظریں ٹی وی چینلز میں نتائج دیکھنے کے لیے لگ گئیں۔

عام افراد کے لیے انتخابات کے نتائج جاننا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا، تاہم سماعت اور قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے یہ جاننا کوئی آسان کام نہیں۔

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے ملک میں پہلی بار 2 سماجی اداروں نے ان کے لیے نتائج کا اعلان کرنے کا خصوصی انتظام کیا۔

قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کنیکٹ ہیر’اور ‘ناؤ پی ڈی پی’ کی جانب سے انتخابی نتائج فیس بک پیج کے ذریعے براہ راست سنانے کا اہتمام کیا گیا۔

دونوں تنظیموں نے اپنے فیس بک صفحات پر انتخابی نتائج کے لیے خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا۔

اس نشریاتی کے ذریعے سماعت اور قوت گویائی سے محروم افراد کو انتخابی نتائج بروقت جاننے میں مدد ملی۔

کنیکٹ ہیر اور ناؤ پی ڈی پی کے پیج پر انتخابی نتائج کی براہ راست نشریات کو دیکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس نشریات کے لیے میزبان نے ملک کے مستند ٹی وی چینلز کی نشریات کو دیکھ کر قوت اور سماعت گویائی سے محروم افراد تک نتائج پہنچائے۔

یہ نشریات درج ذیل لنکس پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔

کنیکٹ ہیر

ناؤ پی ڈی پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024