• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
Live Election 2018

الیکشن کمیشن نے کچرے سے بیلٹ پیپرز ملنے کا نوٹس لے لیا

شائع July 30, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز ملنے کے معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس واقعہ پر متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی کی بھی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے متعدد بیلٹ پیپرز ملے تھے، جن پر مہر بھی لگی ہوئی تھی۔

علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان بیلٹ پیپرز کو جلانے کی کوشش کی گئی اور کچھ بیلٹ پیپرز جلے ہوئے بھی ملے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024