• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

منفرد اداکاری سے لوگوں کو گرویدہ بنانے والی رادھیکا آپٹے

شائع September 8, 2018
رادھیکا آپٹے 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں — فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام
رادھیکا آپٹے 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں — فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

سال 2018 رادیکھا کے لیے کامیابی کا پیغام لایا ، انہوں نے نیٹ فلیکس کی تین سیریز ’سیکریڈ گیمز‘، گول اور لسٹ اسٹوریز میں اپنی اداکاری سے شائقین کو اپنا گرویدہ کیا۔

رادیکھا جلد ہی آیوشمان کھرانا کے ہمراہ ’اندھا دھن‘ فلم میں بھی کام کرتی دکھائی دیں گی۔

بولی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور ان کے انسٹاگرام فینز کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہے۔

فوٹو بشکریہ رادھیکا آپٹے انسٹا گرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ رادھیکا آپٹے انسٹا گرام اکاؤنٹ

رادیکھا کو سیر و تفریح بہت پسند ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر ور کھانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں رادیکھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ اچھی صحت کے لیے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے صحت مند غذا کو فٹنس کا اہم ترین عنصر قرار دیا تھا۔

رادیکھا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ڈائٹ اور فٹنس سے متعلق تفصیلات ہم آپ سے یہاں شیئر کررہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ رادھیکا آپٹے انسٹا گرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ رادھیکا آپٹے انسٹا گرام اکاؤنٹ

رادیکھا کی انسٹا گرام پوسٹس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تازہ سبزیاں اور پھل پسند کرتی ہیں، وہ ٹماٹر کھاتی ہیں اور وٹامن بیٹا کیروٹین بھی لیتی ہیں۔

رادیکھا نے انسٹا گرام پر سبز اسپیراگس کی تصاویر اپلوڈ کیں اور انہیں اپنی پسندیدہ غذا قرار دیا۔

انہیں گھر میں اُگائی جانے والی ہری سبزیاں بھی بہت پسند ہیں۔

رادیکھا نے انسٹاگرام پر کریم کے ساتھ تازہ اسٹابری کی تصاویر اپلوڈ کیں اور وہ کہتی ہیں کہ انہیں تازہ پھل بہت پسند ہیں.

View this post on Instagram

Preetika Prerna ❤❤❤ you made my day! @pickleshickle 💋

A post shared by Radhika (@radhikaofficial) on

اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صرف سبزیاں اور بھل ہی کھاتی ہیں، وہ کاربوہائیڈس کو بھی ضروری سمجھتی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب وہ دارچینی کے بنے ہوں۔

رادیکھا نے سرخ گلابی روبرب پائی کو اپنا من پسند میٹھا قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024