• KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am

ستیا' اب نئے انداز میں'

شائع July 15, 2013

انیس سو اٹھانوے میں انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی بلاک بسٹرفلم ستیا کا سیکوئل بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے جس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایت کار رام گوپال ورما کی انڈرورلڈ کے گرد گھومتی اس فلم کو ایم سمانتھ کمار ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ستیا سے یکسر مختلف ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں بھی زیادہ تر نئے اداکار شامل کیے گئے ہیں۔

ستیا کی کہانی ممبئی آنے والے شخص کے گرد گھومتی تھی جو اس وقت کی انڈر ورلڈ دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے تاہم ستیا ٹو کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ممبئی آنے کے بعد جرائم کی دنیا انڈر ورلڈ کو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے۔

جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی ایکشن اور تھرل سے بھرپور رام گوپال ورما کی یہ فلم رواں سال اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔