• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر لڑکی کا ’ریپ‘

شائع October 28, 2018
—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں والد کی جانب سے ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کا یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اس وقت پیش آیا جب ادھار کی رقم ادا نہ کرنے پر غریب باپ کی 17 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 2 روز تک گینگ ریپ، آٹھویں جماعت کی طالبہ ایک ہفتے بعد جاں بحق

متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ وہ ایک مزدور ہے اور جب وہ معمول کے مطابق کام کر پر تھا تو ان کی اہلیہ نے ے بذریعہ فون آگاہ کیا کہ انہوں نے جس فرد سے 4 ہزار روپے ادھار لیا تھا اس شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ان کا قرض واپس کردیا جائے تو وہ ان کی بیٹی کو واپس پہنچا دیں گے۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے موقف اپنایا کہ انہوں نے کسی کی مدد سے ملزم کو بذریعہ موبائل فون رقم منتقل کی جس کے بعد انہیں فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فون پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ایک گھر پر لائے اور بندوق کے زور پر تینوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ کے شکار بچے

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد جب جگہ معلوم کرکے اس گھر پر پہنچے تو مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ مرکزی ملزم صدر پولیس تھانے کے سب انسپکٹر بھٹی کا کلرک ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی صداقت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024