• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے دوست سے منگنی کرلی

شائع November 7, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے اپنی دوست فروگی سے منگنی کرلی اور ان کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اب ان دونوں نے ایک دوسرے سے زندگی بھر کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : شام ادریس کار حادثے میں شدید زخمی

دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی اس سے پہلے شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کرچکی ہیں مگر اب آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی۔

دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس انگوٹھی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔

دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر متعدد پیغامات بھی تحریر کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شام ادریس کی مخالفت میں اپنا یوٹیوب چینیل بنانے والے ڈکی بھائی نے بھی اس خبر پر تبصرہ کیا، ایک ویب سائٹ مینگوباز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ' میں نے اس بارے میں پڑھا، مگر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں، کیونکہ ان کی شادی سے مجھے کیا فرق پڑے گا۔ میں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی عوام کو ان کی شادی کے وی لوگ پر کلک بیٹ کے لیے تیار رہنا چاہئے'۔

یہ بھی پڑھیں : زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اور ہاں اس جوڑے نے پہلی بار فروگی کا اصل نام بھی بتادیا ہے جو کہ سحر ہے۔

اس بات کا اعلان شام ادریس نے اپنی منگنی والی ویڈیو میں ہی کیا۔

اگرچہ یہ دونوں پہلے بھی شادی کا جعلی اعلان کرچکے ہیں مگر مداحوں کو توقع ہے کہ اس بار یہ مذاق نہیں ہوگا۔

شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شام ادریس مشہور کامیڈین زید علی کے بھی کافی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

white noise Nov 08, 2018 02:40pm
who is he? never heard of him, moving on...
Amer Rao Nov 08, 2018 05:31pm
Congratulations and very best wishes from Canada.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024