• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ریپ کیس میں رونالڈو کا ایک دہائی بعد ڈی این اے ٹیسٹ

شائع January 11, 2019 اپ ڈیٹ January 14, 2019
فٹ بالر کا شمار دنیا کے تین بڑے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: فرانس 24
فٹ بالر کا شمار دنیا کے تین بڑے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: فرانس 24

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر 33 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے دہائی قبل امریکی ماڈل کے کیے گئے ریپ کی تفتیش کے لیے فٹ بالر کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کرسٹیانو رونالڈو پر اکتوبر 2018 میں سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ فٹ بالر نے 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ان کا ریپ کیا۔

کیتھرین مایورگا نے اگرچہ اس واقعے کی رپورٹ 2010 میں ہی درج کروادی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر صرف جنسی استحصال کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

تاہم سابق ماڈل نے ستمبر 2018 میں امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 32 صفحے کی شکایت دج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 13 جون 2009 کو ان کا ریپ کیا تھا۔

انہوں نے اس مقدمے میں الزام عائد کیا کہ فٹبالر نے اس مبینہ ریپ کو خفیہ رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا تھا اور فٹ بالر نے وکلاء کی مدد سے انہیں پونے 4 لاکھ ڈالر دے کر خاموش رہنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی ماڈل کا رونالڈو پر ریپ کا الزام

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ریپ واقعے کے بعد ماڈل ذہنی طور پر پریشان رہیں، یہاں تک کہ انہوں نے متعدد بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔

رونالڈو نے ریپ کے بدلے پونے 4 لاکھ ڈالر دے کر خاموش رہنے کو کہا، ماڈل—فوٹو: فاکس نیوز
رونالڈو نے ریپ کے بدلے پونے 4 لاکھ ڈالر دے کر خاموش رہنے کو کہا، ماڈل—فوٹو: فاکس نیوز

ساتھ ہی ماڈل نے فٹ بالر کے خلاف 2 لاکھ امریکی ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

سابق ماڈل کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے فوری طور پر تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم پرتگال کی ٹیم نے انہیں آرام دینے کی غرض سے فٹ بال کھیلنے سے باہر کردیا تھا۔

علاوہ ازیں کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات کے بعد اسپورٹس مصنوعات کی امریکی کمپنی ‘نائیکی’ اور اسپورٹس ویڈیو گیمنگ کمپنی ‘ای اے اسپورٹس’ نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور عندیہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر ان کے ساتھ کیے گئے اربوں روپے کے معاہدے منسوخ کردیں گی۔

تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ لاس ویگاس پولیس نے ریپ کیس کی تفتیش کرنے کے لیے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے لیے اٹلی کے حکام کو باقائدہ درخواست دے دی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لاس ویگاس پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی کہ انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے ڈین این اے ٹیسٹ کے نمونے لینے کے لیے اٹلی کے حکام کو درخواست جمع کرادی۔

کیتھرین مایورگا نے رونالڈو پر ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے—فوٹو: اسپیگل
کیتھرین مایورگا نے رونالڈو پر ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے—فوٹو: اسپیگل

رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاس ویگاس پولیس انتظامیہ نے کرسٹیانو رونالڈو کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے لیے اٹلی کی مقامی عدالت کو وارنٹ بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: ریپ الزامات کے بعد رونالڈو کے اربوں روپے کے معاہدے خطرے میں

رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس پولیس کے تفتیش کار کرسٹیانو رونالڈو کے ڈی این اے نمونے لے کر ان کا موازنہ الزام لگانے والی ماڈل کے کپڑوں کے نمونوں سے کریں گے۔

فٹ بالر نے ایک ڈانس بار میں ماڈل کو ریپ کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: جم میڈریا پی ٹی
فٹ بالر نے ایک ڈانس بار میں ماڈل کو ریپ کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: جم میڈریا پی ٹی

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کے وکیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب فٹ بالر نے 2009 میں لاس ویگاس میں کچھ کیا ہی نہیں تھا تو ڈی این اے میں کیا آئے گا اور پولیس کی ایسی درخواست پر حیرانگی ہی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ الزامات کے بعد رونالڈو پرتگال کے فٹبال اسکواڈ سے باہر

کرسٹیانو رونالڈو جو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں، پرتگال کے قومی ہیرو اور سب سے زیادہ مقبول شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔

وہ پرتگال کے سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 154 انٹرنیشنل میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جن میں 85 گولز کیے جس کے ساتھ وہ ملک کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

ریپ کے واقعے کو ایک دہائی گزر چکی—فوٹو: بزی بڈیز
ریپ کے واقعے کو ایک دہائی گزر چکی—فوٹو: بزی بڈیز

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024