• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جارہا ہے'

شائع February 13, 2019
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل — اے پی فوٹو
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل — اے پی فوٹو

برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کی جارہا ہے۔

یہ دعویٰ میگھن مارکل کے دوست اور ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

آسٹریلین جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں جاری کلونی نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کی جارہا ہے جیسے آنجہانی شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ 'تاریخ خود کو دہرا رہی ہے' کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

جارج کلونی نے کہا ' میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں، وہ ایک خاتون ہیں جو 7 ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کا تعاقب اور بدنام ڈیانا کی طرح کیا جارہا ہے، ہم دیکھ چکے ہیں کہ اس کا اختتام کیسے ہوا تھا'۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

شہزادے ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک گاڑی کے حادثے میں اس وقت ہلاک ہوگئی تھیں جب ان کا پیچھا موٹرسائیکل پر سوار فوٹوگرافرز کی جانب سے کیا جارہا تھا۔

برطانوی میڈیا نے آغاز میں شاہی خاندان میں شمولیت پر میگھن مارکل کا خیرمقدم کیا تھا۔

مگر بعد میں میڈیا ان پر تنقید کرنے لگا اور میگھن مارکل کے حوالے سے مختلف افواہوں پر مبنی اسٹوریز بھی شائع کی گئیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

گزشتہ ہفتے ایک اخبار نے میگھن مارکل کا ایک نجی خط بھی شائع کردیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھتے ہوئے درخواست کی تھی ' جھوٹ بولنا بند کردو، میرے شوہر سے میرے تعلق کا استحصال مت کرو'۔

جاری کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔

جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی — فوٹو بشکریہ ووگ آسٹریلیا
جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی — فوٹو بشکریہ ووگ آسٹریلیا

جاری کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کیا 'میں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024