• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کم عمر لڑکیوں کے ریپ کا الزام، آر کیلی پر فرد جرم عائد

شائع February 23, 2019
فرد جرم عائد ہونے پر تاحال اداکار نے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: اے پی
فرد جرم عائد ہونے پر تاحال اداکار نے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: اے پی

بل بورڈز سمیت کئی دیگر میوزک چینلز کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونے والےامریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے کم عمر لڑکیوں کے ریپ کی فرد جرم عائد کردی۔

آر کیلی پر ایسے وقت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جب کہ ایک دن قبل ہی ان پر مزید 2 خواتین نے نشہ دے کر جنسی نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

آر کیلی پر ان 2 خواتین سے قبل بھی کم سے کم 50 خواتین و اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور ریپ کا الزام عائد کر چکی تھیں۔

گلوکار پر سابق اہلیہ بھی کئی سال تک بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگا چکی ہیں۔

جب کہ آر کیلی پر کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے آر کیلی کا نشانہ بننے والی خواتین و اداکاراؤں کے انٹریوز پر مبنی دستاویزی فلم بھی ریلیز کی ہے جسے رواں ماہ 25 فروری کو دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد آر کیلی خود پولیس تھانے پہنچے—فوٹو: اے پی
فرد جرم عائد ہونے کے بعد آر کیلی خود پولیس تھانے پہنچے—فوٹو: اے پی

یہ دستاویزی فلم کچھ سال قبل ریلیز کی گیئی تھی، اس میں 50 کے قریب خواتین و اداکارائیں آر کیلی کی جانب سے جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنائے جانے پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ ماضی میں آر کیلی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، تاہم عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 52 سالہ آر کیلی پر امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی مقامی عدالت نے 23 فروری کو فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے گلوکار پر تین کم عمر لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 4 افراد کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کی۔

آر کیلی پر 13 سے 17 برس کی تین کم عمر لڑکیوں کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کی گئی۔

گلوکار پر جن کم عمر لڑکیوں کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے فوری طور پر ان کے نام سامنے نہیں آ سکے۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آر کیلی نے کوئی بیان نہیں دیا جب کہ وہ عدالتی فیصلے کے بعد خود پولیس اسٹیشن پہنچے۔

پولیس نے آر کیلی کو تحویل میں لینے کی تصدیق کردی—فوٹو: اے پی
پولیس نے آر کیلی کو تحویل میں لینے کی تصدیق کردی—فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق آر کیلی عدالتی فیصلے کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس تھانے پہنچے اور گرفتاری پیش کردی۔

پولیس نے آر کیلی کو تحویل میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ آر کیلی پر 13 سے 17 برس کی متعدد خواتین نے جنسی تشدد اور ریپ کے الزامات لگا رکھے ہیں۔

ان پر پہلی شادی 15 برس کی عمر کی لڑکی سے کرنے کا الزام بھی ہے۔

آر کیلی نے 1994 میں نابالغ لڑکی ’عالیہ دنا ہفٹن‘ سے شادی کی تھی، جس وقت گلوکار نے ان سے شادی کی تھی، اس وقت عالیہ کی عمر 15 برس تھی۔

گلوکار نے میڈیا سے بات نہیں کی—فوٹو: اے پی
گلوکار نے میڈیا سے بات نہیں کی—فوٹو: اے پی

بعد ازاں اداکار نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں عالیہ سے شادی کے وقت ان کی درست عمر کا علم نہیں تھا، کیوں کہ اداکارہ نے انہیں اپنی عمر 18 برس بتائی تھی۔

عالیہ دعا ہفٹن نے محض 10 سال کی عمر سے بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا اور 22 سال کی عمر میں اگست 2001 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد کے ساتھ ہلاک ہوگئیں تھیں۔

عدالتی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل نے میڈیا کو آگاہ کیا—فوٹو: اے پی
عدالتی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل نے میڈیا کو آگاہ کیا—فوٹو: اے پی

گلوکار پر دوسری اہلیہ اینڈریا کیلی نے بھی کئی سال تک بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

اینڈریا کیلی نے 2009 میں گلوکار سے طلاق لی تھی، جس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ گلوکار انہیں جنسی تعلقات کے وقت بدترین تشدد اور فحش حرکات کا نشانہ بنا کر اذیت دیتے رہے۔

مجموعی طور پر آر کیلی پر 50 خواتین نے الزامات لگا رکھے ہیں۔

گلوکار پر الزام ہے کہ انہوں نے 1988 سے 1995 کے درمیان متعد کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ
آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024