• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بچوں کے پسندیدہ کارٹون پوکیمون کا نامور کردار ’پکاچو‘ جاسوس بن گیا

شائع February 28, 2019
فلم 10مئی کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 10مئی کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکار رائن رینالڈز نے اپنی فلموں میں سپر ہیروز کا کردار ادا کرنے کے بعد اب کارٹون کردار پکاچو پر بننے والی فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کو بھی آواز دی ہے جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ بچوں میں مقبول پوکیمون کارٹون کا ایک مشہور کردار ہے، جس پر بننے والی فلم کا ٹریلر بھی خاصہ متاثر کن نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پوکیمون گو فیس بک کے مقابلے پر؟

ٹریلر میں پکاچو کے ساتھ ساتھ پوکیمون کے دوسرے کردار کو بھی دکھایا گیا، جو سب ایک مشن میں مصروف ہیں۔

2 منٹ 23 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ پکاچو اپنی دنیا سے الگ ہوکر انسانوں کی دنیا میں آگیا ہے جسے اپنے ماضی کے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں، جس کے بعد اس کی ملاقات ٹم نامی نوجوان سے ہوتی ہے جو اپنے والد کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں یہاں ہوں ، مجھے بچاؤ‘ ، پوکیمون گو گیم

جس کے بعد پوکیمون سے بھری اس دنیا میں پکاچو ٹم کے ساتھ اس کے والد کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس ٹریلر میں پوکیمون کے ایک اور مقبول کردار میوٹو کو بھی پیش کیا گیا جو بچوں کو بےحد پسند ہے۔

رائن رینالڈز کے آواز کے ساتھ بننے والی یہ متاثر کن فلم رواں سال 10 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس 3ڈی فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں ریلیز ہوا تھا، جس میں ٹم کے کردار کو متعارف کرانے کے ساتھ دکھایا گیا تھا کہ وہ کس طرح پکاچو کے کردار سے ملاقات کرتا ہے اور پھر اس کے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔

فلم کے پہلے ٹریلر کو بھی مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024