• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm

رمضان، متیرہ اور عامر لیاقت

شائع July 18, 2013

عامر لیاقت حسین -- فوٹو -- وکی میڈیا کامنز
عامر لیاقت حسین -- فوٹو -- وکی میڈیا کامنز --.

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجور بازار میں اور عامر لیاقت ٹی وی پر نمودار ہوجاتے ہیں۔ پہلے عامر لیاقت صرف ایک چینل پر محدود تھے لیکن اب آپ ہر چینل، چاہے وہ انٹرٹینمنٹ ہو یا نیوز، مختلف اقسام میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہر چینل نے اپنی بساط کے مطابق اپنے عامر لیاقت کا انتخاب کیا ہے، حرکتیں اور کام سب کا ایک جیسا ہے۔

ایک چینل کے میزبان تو اتنے عامرلیاقت ہیں کہ وہ بات چیت، ہاتھوں کے چلانے، ہنسنے حتیٰ کہ مسکرانے تک میں عامر لیاقت جیسے ہیں۔ یہ جو عامر لیاقت صاحب کی کاربن کاپیاں ہیں ان حضرات اور (خواتین) کا تعلق سماج کے مختلف حصوں سے ہے۔

مثال کے طور پر کچھ حضرات جو ماضی کے بڑے گویے تھے اب مولوی بن بیٹھے ہیں اور اپنی خوبصورت آواز کو شیطانی کام کے بجائے رحمانی کام میں صرف کرتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان حضرات کے پورے ملک میں عامر لیاقت صاحب کی طرح کرتے کی شاپس ہیں جہاں نت نئے فیشن کے دیدہ زیب رنگ برنگے کرتے نہایت مہنگے داموں دستیاب ہیں۔ عام دکاندار جو ایک کرتا ایک ہزار روپے میں بیچتا ہے یہ دس ہزار میں بیچ کر نہایت جائز اور حلال منافع کماتے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ حضرات کبھی کوئی حدیث اور آیت ناجائز منافع کے بارے میں عوام کو نہیں سناتے۔

ان میں سے کچھ خواتین میزبانوں کا تعلق شوبز سے بھی ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں انہیں سر پر دوپٹہ ڈالے نعت رسول مقبول پر جھومتے اور بےتحاشہ آنسو بہاتا دیکھ کر دل جذبہ ایمانی سے سرشار ہوجاتا ہے۔ لیکن انہی میں سے کچھ خواتین کو افطار کے بعد رومانوی کردار ادا کرتے دیکھہ کر طبعیت اور سرشار ہوجاتی ہے۔

پچھلے سال تو ایک چینل کا جب کوئی بس نہ چلا تو انہوں نے وینا ملک کو انڈیا سے دبئی بلا کر پروگرام کر ڈالا لیکن عوام کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے وہ پروگرام آن ائیر نہ کیا جاسکا۔ چلیں وینا ملک تو پھر بھی آنسو بہا بہا کر توبہ تایب کر رہی تھیں، ایک چینل پر تو پاکستان کی سب سے کم کپڑے پہننے والی ماڈل اور ہوسٹ متیرہ لبھا لبھا کر مذہبی پروگرام کرتی دکھائی دیں۔

رمضان نشریات کے میزبان جب مہمانوں میں انعامات کی بارش کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو حاتم طائی سے کم نہیں سمجھتے۔ لگتا ہے کہ وہ یہ انعامات اپنے گھر سے لا کر عوام میں تقسیم کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران ناظرین کی فون کالز بھی لی جاتی ہیں اور ان سے سوالات پوچھہ کر انہیں بھی انعامات دئیے جاتے ہیں۔۔۔ لہذا اب جب علماء کے درمیان کوئی نہایت سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہوتی ہے تو کوئی محترمہ فون کرکے بجائے اس بحث سے متعلق سوال کرنے کے وہ میزبان سے اپنی پسند کے ڈیزائنر کی لان کی فرمائش کر دیتی ہیں یا پھر انہیں اپنے بھائی یا شوہر کے لئے موٹرسائیکل چائیے ہوتی ہے۔

جس طرح سے ہم نے سیاست، علم اور ثقافت کو ایک مذاق بنا دیا ہے تو پھر مذہب کس طرح بچ سکتا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں یہ ٹی وی چینلز مذہب کو ایک مذاق بنا کر بیچنا شروع ہوجاتے ہیں۔

کچھہ لوگ شاید میری بات سے اختلاف کریں گے اور رمضان کے پروگرام کو علمی، روحانی اور سبق آموز قرار دیں لیکن ان پروگرامز کے جو اثرات عوام پر پڑتے ہیں، نظر بھی تو آنے چائیں۔

رہا معاشرہ تو وہ جوں کا توں بد عنوان ہے۔ ان مذہبی پروگراموں کو دیکھنے کے باوجود لوگ جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے، ذخیرہ اندوزی کرنے سے باز نہیں آتے، ناجائز منافع کمانے سے باز نہیں آتے، ایک دوسرے کا خون بہانے سے باز نہیں آتے۔

چند سالوں پہلے عامر لیاقت نے ایک چینل پر عالم آن لائن نام کا ایک پروگرام شروع کیا تھا جس میں مختلف مسالک کے علماء دین کو بلا کر علمی مسائل پر گفتگو کی جاتی تھی۔ پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلافات ختم کر کے اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔ لیکن اب وہ عالم آن لائن پورے دن پر محیط نشریات پر پھیل چکا ہے، اس کی روح مردہ ہوچکی ہے۔ اب مقصد صرف ریٹنگ ہے، دوسرے کو نیچا دکھانا ہے اور زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے۔


Khurram-abbas-blogs-80 خرم عباس ایک ڈرامہ نگار ہیں اور کراچی کی دنیا ان کا خاص موضوع ہے

خرم عباس
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (50) بند ہیں

Ashraf Nahyoon Jul 18, 2013 01:35pm
بہترین . ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک نامور مفتی صاحب جب کسی مسئلہ پر سنجیدھ گفتگو کر ھی رھے تھے تو اس پروگرام کے " عامر لیاقت" نے ان کو روکتے فرمایا کہ اب آپ کو ھم مزید تکلیف نھیں دیں گے. ھمارے اھم پروگرام "اسلامی دنیا کے پکوان" کا وقت ھو چکا ہے... چنانچہ....
Anwar Ahmad Jul 18, 2013 01:56pm
دین فروشی تو ہزاروں سال سے ہوتی آئی ہے اب اس میں ٹی وی چینلز بھی شامل ہو گئے ہیں تو کیا مضائقہ ہے. ٹی وی ریٹنگز میں اب مولوی ریٹنگز بھی جمع ہو گئی تو کرنے دیں کمائی ان کو بھی. آخر صرف ایک ہی ماہ تو ملتا ہے ہمیں کھل کر کمانے کا.
syedanabiha Jul 18, 2013 05:48pm
...Allah se dua hai k sab ko seedhi rah se nawaze...
Truth Jul 18, 2013 07:51pm
Number of people going to masajid has increased (regardless of Ramadan), more and more people sitting in Aitiqaf. The worship has either turned around self or a specific group to earn jannat. All other human being and responsibilities are ignored. what is the role of ulmas in today's situation - ulmas are totally responsible for all of this mess. poor non-muslims are targeted to earn a place in jannat. ulmas do no teach tolerance. streets are full of our own filth - of course govt is responsible. eyes of most of men are full of frustration. people cheat right on your face. tv, magazines, new papers are full of western styles and models. the misery - now the elders do not ask for the source of earning from their kins. all is fine as long as my love one is doing it. what is the use of these religious programs? zero.
nadia Jul 18, 2013 08:43pm
You are so right Mr. Abbas. Ab tau yoon lagta hai k ye ramzan transmission dekh ker hum apna roza kharab ker rahay hain. Koi sanjeedgi nazar nahin aati, bulkay munafqat saaf nazar aati hai.
Adeel Bhamani Jul 18, 2013 09:02pm
اس آرٹیکل میں جو کچھ لکھا ہے سب بدرجہ انتا سچ ہے. ہمارے چینلز ہر چیز سے صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں اس کے سوا کچھ نہیں. انتہائی شرمناک بات ہے رمضان جیسے مقدس مہینے کو بھی ایک Tag بنا کر صرف ریٹنگز اور پیسہ حاصل کیا جا رہا ہے. ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو ان چینلز کو کنٹرول کرے.
amjad Jul 18, 2013 11:51pm
yar afsoos in tv channel walo ne to ramzan ko ak mazak bana deya ha afsoos ya k agar ya company walo ne 1 mobile 1 gareeb k bache ko de deta to ho kase kush hotha yar kohi aur chez gift deta to us gareeb ki eid kushi kushi hojate aur ho gareeb dua de jate,ya pata nae kase musalam ha 11 month pata nae keya karte ha aur ramzan k month ajate ha in tv chaanel pa ramzan ko mazak banene,(astakferuallha}
Ali Hasan Jul 19, 2013 12:12am
Mashallah Janab Bohat hi Khoob Likha hai. Humaisha Aisay hi Likha Kariye Dil Khush Kar dia Aap nai Humara
بغلول Jul 19, 2013 04:38am
آپ نے "عالم آن لائن" کے دوران میزبان کی طرف سے کی گئی کچھ "شگفتہ بیانیوں" کا ذکر نہیں کیا، اسی طرح ایک عابدہ و طاہرہ خاتون میزبان کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے پبلک پارکوں میں سرانجام دی جانے والی "تحریک اخلاقیات و عظمتِ کردار" کا ذکر بھی گول کر گئے۔
Syed Abdullah Bin Zubair Jul 19, 2013 04:57am
Jitna yeh Mazhab Islam saadgi ka dars deta ha....utna hi yeh jaali scholars is ko shokh rang de rhay han
اشفاق احمد Jul 19, 2013 05:25am
ان لوگوں نے رمجان کے عبادے والے مہنے کو ایک میلہ بنا دیا ہے یا پھر نیلام گھر کی طرح اس مہنے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی کمپنی کی مشہوری کے لئے اشتہار بازی کرنے کا بہترین ذریعہ بنا لیا ہے . اب رمجان عبادتوں کا مہنہ نہیں بلکہ عامر لیاقت اور اس قبیل کے دوسرے لوگوں کی مشہوری کا مہینہ ہے .یعنی حد ہے کہ رمضان کے پروگرام کی بھی ریٹنگ پر خوب خوب دعوے کئے جارہے ہیں.
Mustafa Gurgaze Jul 19, 2013 05:55am
Very True and wonderful write up
hafiz Jul 19, 2013 09:25am
شکر ہے خرم صاحب نے کوئی کام کی بات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ہے۔
Khan Jul 19, 2013 10:49am
Itna jahil writer mai ne aaj tak nahi dekha...iss ko pata hai k Amir Liaqat ka naam lenay se log wah wah kerengay to uska naam lelia..Mathira ka naam leliya...lekin iss ko ye bhi pata k Junaid Jamshed bht credible insan hai...agr wo waki mae seedhay rastay per na aata, to phir gaana gaanay se zyada paisa nahi tha inn kaamon mae..uss bande ne wo sab kuch chora, aur achi rah ka intekhab kiya, lekin iss writer jaisay log her jagah hotay..isko ander se khud bhi pata hai..yehi wajah hai k isski himmat nahi hui Junaid Jamshed ka naam lenay ki...baki sab ka naam asani se leliya...!...aise writer ka ik hi jawab hota hai...SHUT UP!!
Owais Khakwani Jul 19, 2013 06:12pm
jahan tak junaid jamshed ka talug hai, wo pehle to tv par ana nahi chahte thay. lekin kiyun k media boht tez ho chuka hai to islam ki bat krne unhe b tv par aana para. brands to har jaga he mehngay hotay hen chahe wo molvi ka ho ya gher-molvi ka. or jahan tak bat hai tabdeeli ki, to wo waqeyi tv se nahi aati. uske lye dilo ka tabdeel hona zroori h. or uske lye gharo se nikal kar Allah walo ki sohbat me bethna zroori hai !! baqi apki jo bat hai . darust hai !!
abid Jul 19, 2013 07:01pm
waqi ap ne sach likha or kamaal likha mazhab ka tamash bina dia hai
رمضان، متیرہ اور عامر لیاقت | Dawn Urdu | Sibtyain Jul 19, 2013 11:17pm
[…] رمضان، متیرہ اور عامر لیاقت | Dawn Urdu. […]
muhammad shahid Jul 20, 2013 01:36am
I am sorry to say that man became a greedy and for making money he crossed the limits that marked in the teaching of islam as mix gathering (male and female)gave birth the obsinity /ba-ayai but unfortunately our Mazbi scholers are enjoying the programme moments, therefore, flee from the warth to come.
محمد صابر Jul 20, 2013 04:48am
اسلام عمل سے ہے باتون سے نین
سحر Jul 20, 2013 06:49am
میں سحرسعیدرانا آپکی بات سے اتفاق کرتی ہو ں ،مجھے سمجھ نہیں آتاکہ پاکستانی لوگوں میں کیا سمجھ بوجھ واقعی ختم ہو گئی ہے ،ایسا لگتا ہے ان سب نے الو کا گوشت کھایا ہوا ہے۔ اگر ملک کو بچا نہیں سکتے توکم ازکم اپنے مذپب کی توحفاظت کرو۔
محمد اسد Jul 20, 2013 07:33am
رمضان المبارک میں شیطان کی بندش کے بعد، اس کی تمام تر شیطانیوں کی ذمہ داری ہمارے میڈیا اور ان پر موجود خود ساختہ عالموں نے سنبھال لی ہے. ان شاء اللہ بروز عید شیطان کی آزادی پر یہ تمام احباب اپنی کارکردگی مثلآ رمضان کے فیوض و برکات سے مسلمانوں کو دور رکھنے، عبادات کی طرف راغب کرنے کے بجائے "تکے" لگانے اور اس جیسے دیگر کارہائے نمایاں پر اپنے اپنے اعزازات حاصل کریں گے.
nizamaniabdullah Jul 20, 2013 08:11am
Janab lagta he ap ne bhi kisi "Amir Liaqat" ko follow karna shuroo kar diya he jis ki waja se ap ki zaban se itne methe methe alfaz nikal rahe hen. Rahi bat Junaid Jamshed ki to writer ne us ka bhi nam le liya he. Aur Junaid Jamshed ganon se ziada is field men kama raha he wo to ap ko JJ ka itna difa karne ki zaroort nhe he wo na to farishta he aur na he gunahon se pak.
Khurram Jul 20, 2013 08:42am
Khurram Abbas, your tagline is: "Khurram Abbas aik drama nigaar hain...." Sir, if you write dramas for show-biz and still consider it your right to comment on Mazhab, Deen, Ramadan, Ulama and religion, then why are you criticizing TV channels for the same??? Dual standards is all I can think of! First look inside yourself, then dare to malign others.
Irfan Jul 20, 2013 09:52am
Very well written, hamara mulk kahin sy bhi islami mulk nahe lagTa.
شانزے Jul 20, 2013 12:20pm
بی بی، مذھب کی حفاظت کرتے کرتے ھی تو گلے کٹنا شروع ھوئے ھیں اگر تھوڑی سی انسانیت کی حفاظت کرنا سیکھ لیں تو معاشرھ "شاید" کچھ بہتر ھو جائے
atif Jul 20, 2013 07:22pm
Dear Brother Khurram Abbas you are absouletley 100 percent right.
atif Jul 20, 2013 07:24pm
I think it was not justify to talk about the job of the writer, he himself did not speak about Islamic Teachings. And he had highlighted issues in that field and had done his job by pointing out such wrongdoing, so he should be appreciated
jayyed Jul 20, 2013 08:31pm
spot on!!
Saqib Jul 20, 2013 09:35pm
This is so unfortunate who ever wrote this column, you can't compare at least Junaid Jamshed with these, he left his fame when he was on peak of his career but now he's a good practising Muslim what the hell is problem with you if he is selling on high prices, his most of the shops are in the main business areas of the cities where he is paying a huge amount for rent and taxes, why you don't write columns against other big brands and other why only JJ is the issue. You people don't let anyone to be a good Muslim when he was singer people use to call him in different ways like "Miraasi" etc now he left everything to be a better Muslim N still you have problems. Afsoos
Raheel Afzal Jul 21, 2013 07:05am
’’ رمضان ہے امان؟ ‘‘ [بریکٹ میں لکھے گئے الفاظ کی ذمہ داری سے مبرّا؛ Jamil Khan کی تحریر] رمضان ہے امان اور عامر (jahil online)کی لگ گئی ہے دکان! اس رمضان میں نیک فطرت حرامخوروں اور پاک طینت کالے چوروں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ سرخی پاؤڈر والے ظالم آن لائن کی دکانیں بھی چل پڑی ہیں۔ جہاں لوگوں کے آنسو بیچے جاتے ہیں۔ ان مذہبی دلالوں (بہت معذرت کے ساتھ کہ ان شخصیات کے لیے اس سے زیادہ مناسب لفظ مجھے نہیں مل سکا) سے کوئی سوال کرے کہ یہ جو کمپنیز اپنی پروڈکٹ کی مشہوری کے لیے ان کے پروگرام میں انعام بانٹ رہی ہیں، وہ اپنے اداروں میں عید اور رمضان کے تہواروں پر اپنے ملازمین کو بونس دیتی ہیں یا نہیں! [اس سوال کا جواب دینے سے پہلے سورۃالبقرہ کی آیت نمبر (85) ثُمَّ أَنتُمْ هَـؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ أَنفُسَكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو لازماً ذہن میں رکھا جائے] [شیوخ المذہب سےملحدِکامل و کافرِاعظم کی سند پانے والے جوش ملیح آبادی نے بالکل درست لکھا ہے کہ ’’ بھّدی سی بات معلوم ہوتی ہے مگر حقیقت بیں نگاہ سے دیکھئے تو موٹر اور طاعت میں بلا کی مماثلت پائی جاتی ہے۔ موٹر،موٹر کی خاطر معرضِ وجود میں نہیں لائی جاتی بلکہ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ قطعِ مسافت کر کے صاحبِ موٹر کو دفتر یا کارخانے وغیرہ پہنچادے، یہ ہی حال طاعت کا ہے، طاعت،طاعت کی خاطرعائد نہیں کی گئی بلکہ اس سے یہ مقصود ہے کہ وہ انسان کے نفس کو پاک کرکے اس کومعاشرے کا ایک صاحبِ خیر فرد بنادے۔‘‘ ’’ اسی طرح اگر کوئی شخص ہر روز پانچوں وقت کی نماز پڑھتا اور ہر سال تیسوں روزے رکھتا اور ایک عدد حج کرتا ہے لیکن اللہ کے بندوں کے حقوق کوانتہائی خلوص کے ساتھ غصب کرتا، یتیموں کا مال کھاتا، سادہ لو حوں کو دھوکے دیتا اور اربابِ محنت کا پسینہ چُراتاہے تو کیا آپ اس کو مردِ صالح کہیں گے یا مردِ منافق؟ اور اس کی طاعت کو طاعت کہیں گے یا مردم شکاری و فریب کاری یا کم از کم مضحکہ خیز تضیعِ اوقات؟‘‘] گلگونہ و غازہ ہی نہیں ہیں تلبیس حد یہ کہ لباس بھی ریاکاری ہے
syed mustafa bilal Jul 21, 2013 12:10pm
Millions of rupees kamanay k liye Ramazaan kay taqaddus ki dhajjiyan uratay hoe channels ki ramazaan transmission, jis main “mahram” “na-mahram” baypardagi kay ek sath baith hoe mehmaan, jahan music say bharpor halla-gulla or (sirf dance ki kami hay, wo bhi 2/3 saal main shoro ho jae ga).. Geo nay jis transmission say millions of rupees kamaay, aaj saray channels usi dagger pay chal rahay hain.. Full make-up or stylish female host jo kisi molana kay saamnay baysharmi say khawteen k rozay kay masail py discuss ker rahi hain.. dr.aamir jo aaj geo k vice president hain, shyed wo isi shart pay Geo wapis aaye thay..aap note kerna ye shakhs kabhi khwateen ki bypardigi or music k khilaaf koi baat nahi karay ga…..phely PTV k zamanay main sirf iftaar say phelay dua or naat hoti thi..ab to iftaar ki dua bhi music say bharpoor commercial ads ki sponsor hoti hay….
اظہر الحق Jul 21, 2013 12:38pm
yaar mujhe to koee inaam nahi mila lehaza mai app ki har baat se itfaaq karnay par majboor hon , aur mujhe pata hai k app ko b koee "chance" nahi mila iss liya app b ye kahnay par majboor ho . . . warna hamaray yahan khaya ussi ne nahi jis ko mila nahi . . .. rahi baat mazhab ki . . . . to sab "dikhta" aur sab ka sab "bikta" hai . . . . aur jab khareedar bohat ziada hon too , "mandi" to lagani he par jati hai . . . . naa
اظہر الحق Jul 21, 2013 01:04pm
ٹی وی لگائیں اور دیکھیں کہ اسلام کو کیسے سپانسر کیا جاتا ہے آذان کا سپانسر الگ سحری و افطار کی دعا کا اسپانسر الگ اسلامی سوال و جواب کا اسپانسر الگ مولوی کے وارڈروب کا اسپانسر الگ مولوی سے ادا کے ساتھ بات کرنے والی کا اسپانسر الگ رمضان کے کھابوں کا اسپانسر الگ پروگرام کے سیٹ پر لگے ڈھابوں کا اسپانسر الگ جلوے رمضان کے دیکھانے کا اسپانسر الگ جلوے ایمان کے دیکھانے کا اسپانسر الگ دُعا کا اسپانسر الگ نعت و ثناء کا اسپانسر الگ واہ رے ہمارے میڈیا تاجر رمضان میں ایمان سے کماتا ہے مولوی دل و جان سے کماتا ہے فقیر پورے ارمان سے کماتا ہے امیر تیر کمان سے کماتا ہے اور میڈیا ۔ ۔ ۔ ۔ ہر سامان سے کماتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ٹی وی لگا ئیں اور دیکھیں اسلام کیسے اور کہاں کہاں “بکتا“ ہے
Tauqeer Mubariz Jul 21, 2013 01:47pm
nice comments
Tauqeer Mubariz Jul 21, 2013 01:49pm
khan sb u r rite
Tauqeer Mubariz Jul 21, 2013 01:56pm
Hm mn sy behtareen muslman wo ha jis ka rishta apny mazi sy mazbooti sy jura ha. ( Maulana Shibli Nuamani) is lia aj k daur k Aalmo naam nihad scholars ko follow krny ki zarurat nai ha, hmary lia Muhammad (s.a.w.w) ki zindge khuli kitab ki tra ha us k baad khulfa, sahabi, aur wali ulla ki misaln hamary samny hn. behtr ha aj kl k ilamic prog na daikhy jain wesy he khd ko confuse krna ha.
azeem hassan Jul 21, 2013 10:12pm
Bhai khurram ap nay amir liaqat ka boht lehaz rakha hay. or khas tour par ap nay news channel ka nam na lay kar boht ziyadti ki hay main bus ye kahoon ga ka agar shaitan ka koi baita hota tu us ka nam lain amir liaqat hota.
Usama Abdul malik Jul 22, 2013 01:43am
Oh qadiani plzz..bongian nae chalen giii... Sidhi trha keh do na k mjhe deen-e-islam se bughzz hai...y theek hai k amir liaqut theek nae krr rha mgr tum iski aar lekarr islam ko badnaam karna chahte ho...Again i want to say k hum aapke napaak iradon ko jaante hen.
rehana Jul 22, 2013 06:02pm
i agree with him completly. it seems that more attendee are coming for the gifts rather then in the spirit of ramadan. it turns me off when people are begging for those gifts. through out the show ,it appears that people are waitng only for that part other wise they are not into it .i used to watch these shows with great interes ,not any more.just switch off the channell from one to other i dont like the cooking part at all
Shakoor Jul 23, 2013 02:00pm
Main nay yeh jaana ke goya yeh bhi meray dil main hai. Younhave exactly expressed my feelings. They are making mockery of Deen.
Mrs R Ghayur Jul 23, 2013 04:51pm
Religion is selling really well... and cheaply. Where are the real scholars, Dr. Ghamidi and Dr. Khalid Zaheer? Or is there no room for serious thought and debate on I slam anymore ?
Noureen Tabassum Jul 23, 2013 05:08pm
یہ سب تو ہم عام عوام بھی دل ہی دل میں محسوس کرتے ہیں کہ ابھی ہم ایمان کے نچلے درجے پر کسی نہ کسی طرح قدم جمانے کی کوشش میں ہیں ۔ بات اس شیطانی دائرے سے باہر نکلنے کی ہے جس نے بحیثیت قوم ہمیں جکڑ رکھا ہے کاش کہ ہمارا کوئی لیڈرآگے بڑھ کر پہلا قدم اٹھا سکے یا پھر عالم ِدین ہی آگے بڑھ کر اس فتنے کے خلاف آواز بلند کریں ۔
zest70pk Jul 24, 2013 03:57am
درست کہا خرم مختلف ٹی وی چینلز پر سرشام قابض ہوجانے والے ان نام نہاد اسلامی اسکالروں کی نشان دہی کرنا ازحد ضروری ہے جن کی تکلیف دہ اور مصنوعی حرکتوں سے ہر پڑھا لکھا باشعور انسان ماہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ لیکن بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ چونکہ معاشرے میں جہلا کی اکثریت ہے لہذا یہ خوب پھل پھول رہے ہیں۔ یہ سلسلہ دراز ہوگا۔ اس کے بارے میں پاکستان کے ایک پرانے اور تجربہ کار صحافی نے راقم الحروف کو ایک ملاقات میں بتایا تھا کہ اس کے پیچھے اربوں روپے کا کھیل ہے۔ جس شخص کے ذکر کو آپ نے کالم میں مرکزی اہمیت دی ہے وہ ایک ٹی وی چینل سے پروگرام کے دوران مغلظات بکنے کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد نکالا گیا تھا۔ مغلظات بھی ایسی کہ ویڈیو کی آواز بند کرکے ہونٹوں کی جنبش دیکھنے سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ ننگی اور شرمناک گالیاں۔ وہاں سے اس نے ایک دوسرے چینل کا رخ کیا جو مشرق وسطی سے چلتا ہے۔ جب موخر الذکر چینل پر مذکورہ شخص کے رمضان کے پروگرام سے اندھی کمائی ہونے لگی تو پہلے والے نے مذکورہ شخص کو واپس بلایا۔ یہ بات کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ اربوں میں تھی۔ حاجی صاحب کے چینل کا خالص منافع دو ادب رہا تھا سو اس شخص کو پہلے چینل نے بلا کر چار ارب کا ٹارگٹ دیا اور یہ انسان اس شان سے واپس آیا کہ "مسٹر جیم" اس کا استقبال کرتا دکھایا گیا۔ ان کے بعد آپ نے "کرتا فروش" کی بات کی ہے۔ ایک صاحب نے جو کرتا فروش کے دوستوں میں سے ہیں، راقم کو بتایا تھا کہ وہ اکثر کرتا فروش سے کہتے تھے کہ بھائی! پہلے وہ بے حساب پیسہ تو واپس کرو جو گانے گا کر کمایا ہے۔ لیکن وہ کہاں سے کرتا۔ اس پیسے ہی کی مدد سے تو کرتا انڈسٹری وجود میں آئی ہے۔ ایک کے چار اور چار آٹھ بنائے جارہے ہیں۔ "چونکہ معاشرے میں جہلا کی اکثریت ہے لہذا یہ خوب پھل پھول رہے ہیں۔ یہ سلسلہ دراز ہوگا۔"
Muhammad Anees Jul 24, 2013 09:13am
very nice written , totally agree with it ...
kashif mehmood Jul 24, 2013 10:56am
Dar pardha islam ko bandnam na kiy jaey.
Ali Jul 24, 2013 05:56pm
kiya sahi baat ki hai! baqol ik dost kay, "koyi haal nahi hai". Khurram saab, main nay kal shaam aap ka yah article parah. us kay baad aap kay saaray articles, jo urdu.dawn.com pay majood hain, muka diya. bohat he mazay'daar hain! andaz-e-bayaain...uffff! aglay article ka intezaar rahay ga!
NOUSHAD Jul 26, 2013 07:46am
Islam pehle darhi k peeche chupe maskharo k hath me tha ab showbiz k maskhary bhi is kar khair me shamil ho gaye he maqsad dono ka mal kamana he.
ٹی وی، طلاق اور اجرت | Dawn Urdu Jul 27, 2013 06:18pm
[…] پچھلے بلاگ (رمضان، متیرہ اور عامر لیاقت) پر کچھ حضرات نے اعتراض کیا ہے کہ میں نے اوروں کے ساتھ […]
ٹی وی، طلاق اور اجرت Jul 27, 2013 06:39pm
[…] پچھلے بلاگ (رمضان، متیرہ اور عامر لیاقت) پر کچھ حضرات نے اعتراض کیا ہے کہ میں نے اوروں کے ساتھ […]
ٹی وی، طلاق اور اجرت -Siasi Tv Jul 27, 2013 08:19pm
[…] (رمضان، متیرہ اور…) پر کچھ حضرات نے اعتراض کیا ہے کہ میں نے اوروں کے […]

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024