دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس ہی دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلییاں بھی نکالی جاتی ہیں جنہیں ’عورت مارچ‘ کا نام دیا گیا۔
ان ریلیوں میں خواتین کی تنظیمیں خواتین کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرواتی ہیں۔
عورت مارچ کراچی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقد کیا گیا، جہاں نوجوان خواتین سمیت مردوں نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
اس مارچ میں سے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے چند پلے کارڈز یہاں دیکھیں:
گھر کا کام سب کا کام
میرے کپڑے میری مرضی
ہم سب فیمنسٹ ہیں
ماں ہوں، بہن ہوں، گالی نہیں ہوں
لوگ کچھ نہیں کہیں گے
چائے چاہیے؟ ہمیں بھی دو جناب
میں اپنی چائے خود گرم کرتا ہوں
آؤ کھانا ساتھ بنائیں
میں بہت ناراض ہوں
مجھے کیا معلوم تمہارا موزا کہاں ہے؟
آج واقعی ماں بہن ایک ہورہی ہیں
خطرناک خواتین کا زمانہ