• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پریانکا چوپڑا کا انوکھا انداز، مداح چونک گئے

شائع May 7, 2019
پریانکا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ میٹ گالا کا حصہ بنیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پریانکا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ میٹ گالا کا حصہ بنیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ فیشن اور شوبز کے سب سے اہم اور بڑے میلے ’میٹ گالا‘ میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر ان کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پریانکا چوپڑا اس ایونٹ میں اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ شریک ہوئیں، ان دونوں نے ڈیور برینڈ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

جہاں دیسی گرل اس سال میٹ گالا کی تھیم کے مطابق تیاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے اس ایونٹ کا حصہ بنیں، وہیں سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کی میمز بنانا شروع کردی، جبکہ ان کے انداز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پریانکا اور دپیکا کا میٹ گالا میں ڈیبیو

کسی نے پریانکا چوپڑا کو بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن‘ کے کردار بل بتوڑی سے ملایا، تو کسی نے انہیں ڈراؤنہ کّوا کہا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے لباس سے لے کر میک اپ اور ہیئر اسٹائل تک پریانکا کا خوب مذاق اڑایا۔

’جب آپ نیا ٹوتھ برش خریدیں، اور اس کی دو ہفتوں بعد حالت‘

’نیٹ ورک کا مسئلہ اور اس کا حل دونوں آپ کے پاس‘

’بل بتوڑی یا پریانکا چوپڑا؟‘

پریانکا کا انداز ان سے متاثر ہے؟

یہ پہلے سے جانتی تھیں کہ پریانکا کا اس انداز پر مذاق بنایا جائے گا۔

’2 منٹ بائیک چلانے کے بعد میرے بالوں کا حال‘

یاد رہے کہ میٹ گالا کا ایونٹ ہر سال ایک تھیم کے تحت فالو کیا جاتا ہے، اس سال فیشن کی تھیم کا نام ’کیمپ‘ تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ یہاں آنے والے ہر شخص کو وہ انداز اپنانا ہوگا جیسا وہ اپنے خوابوں میں سوچتا ہے، یا ایسا انداز جس کا کسی نے اندازہ بھی نہ لگایا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: میٹ گالا 2018 میں دپیکا، پریانکا کے اسٹائل کی دھوم

کیمپ تھیم کو آزادی کا نام دیا گیا، یعنی ایسے موقع پر آپ کو وہ انداز اپنانا ہے جو عام نہ ہو، البتہ پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ اس لیے بھی بنایا جارہا ہے کیوں کہ کئی افراد کا ایسا ماننا ہے کہ پریانکا میٹ گالا کی تھیم سے زیادہ ہالوین (halloween) کو فالو کرتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ دو سال قبل 2017 میں پریانکا اور نک پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے اس ہی میٹ گالا میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اس ہی حوالے سے ایونٹ میں ووگ کو انٹرویو بھی دیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اس وقت ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور وہ لمحہ ان کے لیے بےحد خاص تھا۔

میٹ گالا کی بات کی جائے تو پریانکا کے علاوہ اس ایونٹ میں بولی وڈ سے اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہوئیں۔

دپیکا بھی اپنے کیریئر میں تیسرے مرتبہ میٹ گالا کا حصہ بنیں، اس دوران انہوں نے ڈیزائنر زیک پوزن کی جانب سے تیار کردہ گلابی گاؤن زیب تن کیا۔

اس دوران ریڈ کارپٹ پر دپیکا کسی باربی ڈول سے کم نظر نہیں آئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لباس اور میک اپ دونوں کو خوب سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024