• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہانیہ عامر کو ’دانے دار‘ کہنا یاسر حسین کو مہنگا پڑ گیا

شائع May 14, 2019

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیل مہاسوں کی مشکلات کا ذکر کیا تھا جس پر اداکار یاسر حسین نے ان کا مذاق اڑایا اور اب اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے اپنی جلد کے مسائل مداحوں سے شیئر کیے، جبکہ یہ بھی یاد دلایا کہ وہ ایک سلیبرٹی ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں۔

بعدازاں یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے سوالات پوچھ سکیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اور ہانیہ عامر ایک ساتھ کیا کررہے ہیں؟

ایک موقع پر ایک مداح نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ وہ ہانیہ عامر کو ایک لفظ میں بیان کریں، جس پر یاسر حسین نے ہانیہ کو ’دانے دار‘ کہا۔

بعدازاں ہانیہ عامر نے یاسر کے اس جواب کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرے دوست کو معاف کیجیئے گا، ان کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے‘۔

ہانیہ کے اس جواب سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ انہیں یاسر حسین کا یہ مذاق بالکل پسند نہیں آیا۔

اداکارہ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی یاسر حسین پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی۔

انہوں نے یاسر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’بات یہ ہے کہ مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں بہت فرق ہوتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر کبھی کچھ نہیں سیکھ سکیں گے۔

ان کے مطابق ’کبھی یاسر حسین کو پسند نہیں کیا، وہ جب بھی بات کرتے ہیں کچھ بیکار ہی بولتے ہیں‘۔

بعدازاں یاسر حسین نے ہانیہ عامر کے ناپسندیدگی پر معافی مانگنے کے بجائے ایک اور نامناسب جواب دیا جس کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

یاسرحسین نے لکھا کہ ’بس دوست کہہ دیا، اس ہی لیا لکھا تھا، مذاق نہیں تھا، ایکنی (acne) کو اردو میں دانہ کہتے ہیں‘۔

ہانیہ عامر نے بغیر کسی کا نام لیے اپنی انسٹاکہانی میں لکھا کہ ’لوگ کسی کے عدم تحفظ کا مذاق بناتے ہیں اور یہ سب سے بدترین بات ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کسی کے خوف کا مذاق بنانا صحیح نہیں، کسی کو عجیب محسوس کرا کر زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کسی کو ذلیل کرنا مذاق نہیں، میں ہنس نہیں رہی، کوئی نہیں ہنس رہا‘۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یاسر حسین، بچوں کے ساتھ بدسلوکی پر، مخنث افراد پر اور خواتین کے مسائل پر نامناسب بیانات دینے کے بعد کہتے ہیں کہ مذاق تھا اور اب یہ نیا مذاق‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یاسر حسین اپنے اس قسم کے بیانات کے باعث کئی بار تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔

2017 میں ہم ایوارڈز کی تقریب میں یاسر حسین میزبانی کررہے تھے، اس دوران اداکار احسن خان کو ان کے ڈرامے اڈاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا، جس کے بعد یاسرحسین نے احسن کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ایوارڈز شو میں یاسر حسین کے 'مذاق' پر تنقید

واضح رہے کہ اڈاری میں احسن خان نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کا کردار نبھایا تھا۔

احسن خان جب ہم ایوارڈز کے دوران اسٹیج پر اپنا ایوارڈ قبول کرنے کے لیے آئے تو یاسر حسین نے کہا کہ ’اتنا خوبصورت چائلڈ مولسٹر (بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا)، کاش میں بھی بچہ ہوتا'۔

اس ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کو قبول کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

جبران May 14, 2019 05:37pm
جب اداکار کے چناؤ کا کوئی معیار نہیں ہو گا تو ایسے لوگ ہی شوبز میں دیکھائی دیں گے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024