• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عابد علی کی حالت تشویشناک، ماڈل ایمان علی کی والد کیلئے دعا کی اپیل

شائع September 3, 2019
عابد علی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عابد علی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار عابد علی اس وقت شدید بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کی ان کی بیٹی نامور ماڈل ایمان علی نے مداحوں سے والد کی بہتر صحت کے لیے دعا کی اپیل کردی۔

ایمان علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی دونوں بہنیں مریم علی اور رحمہ علی بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Pls pray for papa's health

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on

تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ایمان نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت کافی خراب ہے اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

ایمان علی کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیت نے اداکارہ کو حوصلہ دیا جبکہ ان کے والد کے لیے بھی دعا کی۔

ایمان علی کی بہن رحمہ علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ 2 ماہ سے شدید بیمار ہیں، ہر طرح کا علاج کراچکے ہیں، دعائیں بھی کی، لیکن ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ والد کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

رحمہ نے مزید لکھا کہ 'لیکن اللہ سے بڑی تو کوئی طاقت نہیں، وہ چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا، ہمارے ساتھ اگر آپ لوگوں کی دعائیں بھی مل جائیں تو شاید ان کی صحت میں بہتری آجائے'۔

خیال رہے کہ 67 سالہ عابد علی اپنے کیریئر میں کئی بڑے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں 'مہندی'، 'دیار دل'، 'بنٹی آئی لو یو'، 'رخصتی' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024