• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع September 6, 2019
نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کا آغاز کیا—فوٹو: یو ایس اے ٹوڈے
نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کا آغاز کیا—فوٹو: یو ایس اے ٹوڈے

انتہائی بولڈ انداز میں ہپ ہاپ پرفارمنس کرنے والی امریکی گلوکارہ 36 سالہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

جہاں لوگوں نے ان کی جانب سے موسیقی کو خیرباد کہنے پر حیرانی کا اظہار کیا، وہیں زیادہ تر لوگ اس بات پر بھی حیران دکھائی دیے کہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی گلوکارہ اب خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔

نکی مناج نے اپنی مختصر ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی موسیقی کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی یعنی خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔

گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ خاندان شروع کرنے کی وجہ سے موسیقی سے الگ ہونے جا رہی ہیں۔

نکی مناج نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک موسیقی سے الگ ہوجائیں گی، تاہم انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کے گانے سنتے رہیں۔

گلوکارہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کے اعلان سے ان کے مداح ناراض ہوں گے۔

نکی مناج نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے گانے ان کے مرنے تک سنتے رہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

نکی مناج کے ٹوئٹ پر کئی لوگ حیران رہ گئے اور لاکھوں افراد نے ان کی جانب سے اچانک کیے جانے والے اعلان کو مذاق سمجھا۔

کئی لوگ ٹوئٹر پر یہ بحث کرنے لگے کہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی گلوکارہ اب خاندان بسانے کے لیے موسیقی چھوڑ رہی ہیں۔

نکی مناج کی جانب سے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان ان کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ہی ایک امریکی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے۔

گلوکارہ نے کچھ ہفتے قبل اپنے ریڈیو انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے بوائے فرینڈ نیتھ پیری نے ان سے شادی کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں ایک ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

نکی مناج اور نیتھ پیری کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم تھے، ان سے قبل ان کے تعلقات امریکی گلوکار و ریپر میک مل سے تھے لیکن ان سے قبل وہ ہم جنس پرستی کی جانب راغب تھیں۔

نکی مناج نے ابتدائی کیریئر میں اعتراف کیا تھا کہ وہ دونوں جنس یعنی مرد و خواتین میں جنسی طور پر دلچسپی لیتی ہیں۔

نکی مناج کو ہم جنس پرست افراد اور خاص طور پر خواتین ہم جنس پرست کی متحرک کارکن تسلیم کیا جاتا ہے۔

ہم جنس پرست افراد کو حقوق نہ دیے جانے کی وجہ سے ہی نکی مناج نے رواں برس جولائی میں سعودی عرب میں اپنے اعلان کردہ میوزک کنسرٹ کو ملتوی کردیا تھا۔

نکی مناج نے سعودی عرب کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ہم جنس پرست افراد کو حقوق فراہم نہ کرتی، اس لیے وہ وہاں میوزک کنسرٹ نہیں کر سکتیں، اس سے قبل حکومت نے انہیں میوزک کنسرٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کی شروعات کیں اور آغاز میں ہی نیم عریاں اور اور انتہائی بولڈ پرفارمنس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہوگئیں۔

گلوکارہ کے اعلان پر کئی لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ کے اعلان پر کئی لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: انسٹاگرام

36 سالہ گلوکارہ اب تک 300 سے زائد گانوں میں پرفارمنس کر چکی ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔

انہوں نے 2017 میں گنیز ریکارڈ قائم کرنے سمیت بل بورڈ کی فہرست میں سب سے بولڈ ہپ ہاپ گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

نکی مناج نے 6 امریکی میوزک ایوارڈ، 10 بی ای ٹی ایوارڈ، 7 بی ای ٹی ہپ ہاپ ایوارڈ، 4 بل بورڈز ایوارڈ، 4 ایم ٹی وی ایوارڈ، 4 پیپلز ٹین ایوارڈز اور 2 پیپلز چوائس ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے۔

انہوں نے 2018 تک محض 4 میوزک ایلبم ریلیز کیے، تاہم انہوں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹس میں بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کرکے شہرت حاصل کی اور وہ نئی نسل میں انتہائی مقبول گلوکارہ رہی ہیں۔

نکی مناج کو اچھوتے لباس کے فیشن متعارف کرانے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائم
نکی مناج کو اچھوتے لباس کے فیشن متعارف کرانے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائم