• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ڈیانا کے بعد ان کی بہو مڈلٹن ’چترال‘ کی نئی شہزادی

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان میں ہیں، وہ18اکتوبر تک رہیں گے۔
شائع October 16, 2019 اپ ڈیٹ December 4, 2019

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14 اکتوبر کی شب پاکستان کے تاریخی دورے پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شاہی جوڑے کے پاکستانی دورے کے پہلے دن کی تصاویر دیکھیں

شاہی جوڑے کے پانچ روزہ دورے پر جہاں سیاسی و عسکری قیادت خوش دکھائی دی، وہیں عام عوام بھی شاہی مہمانوں کی ملک آمد پر خوش دکھائی دیا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شاہی جوڑے نے پانچ روزہ دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد سے کیا تھا اور دورے کے دوسرے روز جوڑے نے انتہائی مصروف دن گزارا تھا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شاہی جوڑے نے 15 اکتوبر کے دن کا آغاز اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول کے دورے سے کیا تھا اور بعد ازاں شاہی مہمان دیگر جگہوں پر بھی گئے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے ایوان صدر کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں صدر مملک اور ان کی اہلیہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا تھا۔ بعد ازاں شاہی مہمان وزیر اعظم ہاؤس بھی گئے تھے، جہاں وزیر اعظم عمران خان نے خود ان کا استقبال کیا تھا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے یادگار پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عشائیے میں بھی شرکت کی تھی، جس میں ملک کی سیاسی، عسکری، شوبز و اسپورٹس شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

—فوٹو: اے ایف پی/ ٹوئٹر
—فوٹو: اے ایف پی/ ٹوئٹر

عشائیے کی تقریب میں شہزادہ ولیم نے شیروانی پہنی تھی اور وہ پہلے شاہی فرد بن گئے تھے جنہوں نے شیروانی پہنی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ان کی شیروانی قومی پرچم کے رنگ سے مشابہہ تھی، ساتھ ہی ان کی اہلیہ نے بھی قومی پرچم کے رنگ سے مشابہہ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

دورے کا دوسرا روز مصروف گزارنے کے بعد وہ تیسرے روز صوبہ خیبرپختونخوا و شمالہ علاقات جاتے پہنچے اور انہوں نے 17 اکتوبر کے دن کا آغاز حسین وادیوں کی سرزمین کے لوگوں سے ملنے سے کیا۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

خیبرپختونخوا کے شہر چترال پہنچنے پر شاہی جوڑے کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی، ساتھ ہی شہزادے ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا تحفہ بھی دیا گیا۔

—فوٹو: ٹوئٹر پی ٹی آئی
—فوٹو: ٹوئٹر پی ٹی آئی

شاہی جوڑے کو شہزادی ڈیانا کے دورے پر مشتمل تصویری کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی، انہوں نے 1991 میں وادی کا دورہ کیا تھا۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

برطانوی شاہی جوڑے نے ہیلی کاپٹر میں کوہِ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھایا، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چترال کے پر فضا مقام بروغل کو بھی دیکھا اور بعد ازاں شاہی جوڑا ’کیلاش‘ پہنچا اور مقامی لوگوں میں گھل مل گیا۔

—فوٹو: ٹوئٹر یوکے ان پاکستان
—فوٹو: ٹوئٹر یوکے ان پاکستان