• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'میرے آئٹم سانگ پر تنازع اس لیے کھڑا ہوا کیوں کہ میں نے مکمل لباس پہنا'

شائع October 29, 2019
ژالے سرحدی نے 2015 کی فلم جلیبی میں آئٹم سانگ پر رقص کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ژالے سرحدی نے 2015 کی فلم جلیبی میں آئٹم سانگ پر رقص کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آئٹم سانگز پر ہر اسٹار کی اپنی اپنی رائے سامنے آتی رہتی ہے۔

ایک جانب جہاں حمزہ علی عباسی اور کبریٰ خان جیسے اداکار آئٹم سانگز کو پسند نہیں کرتے وہیں دوسری جانب مہوش حیات خان، عائشہ عمر اور صدف کنول جیسی اداکارائیں نہ صرف آئٹم سانگز پسند کرتی ہیں بلکہ اپنے ہر پروجیکٹ میں آئٹم سانگز پر پرفارم کر بھی رہی ہیں۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی آئٹم سانگز کے حوالے سے بات کی۔

یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے 2015 کی فلم 'جلیبی' میں آئٹم سانگ پر پرفارم کیا تھا۔

اس وقت ان کے اس آئٹم سانگ پر اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک ٹوئٹ کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا تھا، جس کے باعث وہ آج تک ان سے ناراض ہیں۔

ژالے سرحدی اور شھود علوی‎ احسن خان کے شو بول نائٹس میں جلوہ گر ہوئے جہاں اداکارہ نے اس حوالے سے بات کی۔

آئٹم سانگ پر رقص کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرے آئٹم سانگ پر تنازع اس لیے کھڑا ہوا تھا کیوں کہ اس گانے میں نے مکمل لباس پہن رکھا تھا'۔

مزید پڑھیں: حمزہ عباسی آئٹم نمبرز کے مخالف

اس پر جب احسن خان نے سوال کیا کہ ان کا اس بات سے کیا مطلب ہے تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس کا جواب تو حمزہ علی عباسی دے سکتے ہیں۔

ژالے سرحدی‎ نے مزید کہا کہ 'حمزہ نے مجھے کہا ژالے مجھے تم پر فخر ہے تم نے پورے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، میں نے کہا جی؟ تو اس پر انہوں نے کہا گانے میں، مجھے فخر ہے کہ تم نے آئٹم سانگ میں پورے کپڑے پہنے ہیں تو میں نے ان کا شکریہ ادا کردیا'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'لیکن اس کے بعد حمزہ نے یہ سب ٹوئٹر پر لکھ دیا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ باقی لڑکیوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے، اس وقت مجھے حمزہ عباسی پر غصہ آیا کے وہ میرے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں، اگر آپ نے دوسری لڑکیوں کو بولنا ہے تو انہیں میرے نام سے نہیں خود بولیں'۔

اس پر احسن خان نے جب سوال کیا کہ وہ کن دوسری لڑکیوں کی بات کررہی ہیں؟

تو اس پر ژالے کا کہنا تھا کہ 'مہوش حیات، سوہائے علی آبڑو اور عائشہ خان ہم سب کے آئٹم سانگز ایک وقت میں ہی آئے تھے'۔

شھود علوی‎ اور ژالے سرحدی اس وقت 'کھٹی میٹھی زندگی' نامے مزاحیہ ڈرامے میں کام کررہے ہیں جو جلد نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024