• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آخری قسط میں کیا ہوگا؟ عدنان صدیقی نے انکشاف کردیا

شائع December 9, 2019
ڈرامے کی اب تک 17 اقساط سامنے آچکی ہیں — فوٹو/ فیس بک
ڈرامے کی اب تک 17 اقساط سامنے آچکی ہیں — فوٹو/ فیس بک

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خاز اور عدنان صدیقی کے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' اس وقت انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے۔

اس ڈرامے کی سامنے آئی ہر قسط کے بعد اس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحت کا آغاز ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہٹ ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کو 4 ہدایت کاروں نے کیوں ٹھکرایا؟

جبکہ مداح آنے والی اقساط کا بھی بےصبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔

جہاں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس ڈرامے میں آگے کیا ہوگا، وہیں ڈرامے میں اہم کردار نبھانے والے عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے کئی انکشافات کردیے۔

ایک ویڈیو انٹرویو میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ 'آخری قسط میں ایک سین آتا ہے جس میں وہ اپنے والد کی بات کررہا ہے، میں اس سین کو دیکھ کر رو پڑا، یقیناً اسے اپنے والد یاد آگئے ہوں گے، مجھے بھی آپنے والد یاد آگئے تھے'۔

ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے ہمایوں نے اپنے والد کا زکر کیا، ہمایوں نے بہترین انداز میں یہ سین نبھایا'۔

عدنان صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس ڈرامے میں منفی کردار نبھانے کے لیے کافی گالیاں سننی بھی پڑھ رہی ہیں تاہم وہ خوش ہیں کہ لوگوں کو ان کی اداکاری پسند آرہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس ڈرامے میں آگے جاکر دو قتل بھی ہوں گے۔

تاہم عدنان صدیقی کے اس انٹرویو کے بعد یہ بات ضرور واضح ہوجاتی ہے کہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی دونوں اس ڈرامے کی آخری قسط تک ڈرامے کا حصہ رہیں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی ہمایوں سعید کے کردار دانش کے گرد گھومتی ہے، جس کی بیوی مہوش (عائزہ خان) اسے چھوڑ کر عدنان صدیقی کے کردار 'شہوار' کی دولت اور شخصیت سے متاثر ہوکر ان کے پاس چلی جاتی ہے۔

ڈرامے میں حرا مانی بھی موجود ہیں جو دانش کے بیٹے رومی کی ٹیچر اور ان کے دوست متین صاحب کی بیٹی کا کردار نبھارہی ہیں۔

میرے پاس تم ہو کی اب تک 17 اقساط سامنے آچکی ہیں، 7 دسمبر کو سامنے آئی قسط میں ایک اور اداکار سویرا ندیم بھی اس ڈرامے کا حصہ بنیں، وہ شہوار کی اہلیہ ماہم کا کردار نبھارہی ہیں۔

17ویں قسط میں مہوش شہوار سے شادی کرنے جارہی تھی تاہم آخری موقع پر ماہم گھر پہنچ گئیں جنہوں نے اس حرکت پر مہوش کو تھپڑ مار دیا۔

واضح رہے کہ میرے پاس تم ہو کی 15ویں قسط میں دانش نے بھی شہوار کو ان کے دفتر میں سب کے سامنے تھپڑ مارا تھا۔

اس وقت ڈرامے کا وہ سین بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا اور اب مہوش کو پڑنے والے تھپڑ پر بھی تبصرہ کیا جارہا ہے۔

انہیں ڈرامے کا یہ سین سب سے زیادہ پسند آیا۔

'جب ماہم نے مہوش کو تھپڑ مارا'

انہوں نے ماہم کی انٹری کو انڈرٹیکر کی انٹری سے ملا دیا۔

'سال کے بہترین تھپڑ'

واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024