• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
شائع December 14, 2019 اپ ڈیٹ December 25, 2019

2019: سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی مزاحیہ اور متنازع ویڈیوز

ویسے تو اس سال دنیا بھر میں بہت کچھ ہوا، جو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل رہا، البتہ پاکستان میں رواں سال کچھ ویڈیوز انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوئیں۔

ان میں کچھ ویڈیوز مزاحیہ تھی جبکہ کچھ پر لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

مزاحیہ ہونے کے علاوہ ان وائرل ویڈیوز کا تعلق سیاست اور کرکٹ کی دنیا سے بھی رہا۔

رواں سال پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ویڈیوز مندرجہ ذیل ہیں:

پیچھے تو دیکھو

ننھے احمد شاہ کو گزشتہ سال مقبولیت اس وقت ملی جب اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس کی ٹیچر نے شیئر کردی جس میں یہ اسکول میں موجود ہے اور اپنے بستے کے لیے لڑ رہا ہے۔

اس سال اس بچے کی ایک اور ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہوئی جس میں یہ ایک شخص کو پیچھے دیکھنے پر مجبور کررہا ہے۔

میچ کا مایوس فین

ورلڈکپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 307 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 266 رنز پر آؤٹ ہوئی، قومی ٹیم کی اس شکست پر پورے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا تاہم محمد اختر نامی اس مداح کی ویڈیو سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔

محمد اختر 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم پاکستانی ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اس طرح اظہار کیا تھا۔

'ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں موجودگی'

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی پاکستانی خاتون حریم شاہ کی اکتوبر 2019 میں سامنے آنے والی دو ویڈیوز میں انہیں دفتر خارجہ کے دفتر میں دیکھاگیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ماڈل پر تنقید شروع کی گئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں موجودگی سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

'برگر پیزے کھا کر زندگی بدل دی'

رواں سال ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ دیکھنے آئے ان دو بھائیوں نے پاکستان کی شکست پر اپنے دکھ کا اس طرح اظہار کیا۔

خیال رہے کہ میچ سے ایک رات قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جن میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

'ہائے ہائے مزے'

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے 'رانجھا رانجھا کردی' میں عمران اشرف کی جانب سے نبھایا کردار 'بھولا' شائقین میں بےحد مقبول ہوا تھا۔

'زبردست چائے'

رواں سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں چائے بھی پیش کی گئی۔

حریم شاہ اور مبشر لقمان کا معاملہ

رواں برس ستمبر میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ان کی ساتھی صندل خٹک کی 2 ویڈیوز سامنے آئیں جن میں وہ مبشر لقمان کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھتی اور اس کے باہر ادائیں دکھاتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں ماڈلز کی ویڈیوز کافی وائرل ہوئیں جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ مبشر لقمان کے مذکورہ ہیلی کاپٹر سے ماڈلز نے چوری بھی کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مبشر لقمان کے ہیلی کاپٹر میں چوری کی خبر سامنے آنے کے بعد دونوں ماڈلز نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں وہ معروف اینکر سے معزرت کرتی دکھائی دیں۔

'وکی جمائما کا کزن'

جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت اللہ نے رواں سال وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پر الزام لگایا اور وکی لیکس کے بانی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

'یہ آپ کی معلومات درست نہیں'

رواں سال انڈیا ٹوڈے کے اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے، جسے بھارت کے ہی ایک دفاعی تجزیہ کار نے غلط ثابت کیا، اُن کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

رابی پیرزادہ کی سانپ و اژدھوں کی ویڈیو

معروف اداکارہ و گلوکار رابی پیرزادہ رواں برس اس وقت اچانک خبروں کی زینت بنیں جب ستمبر میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ کے بچوں کے ساتھ دکھائی دیں۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد رابی پیرزادہ کے خلاف پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نے مقدمہ بھی دائر کردیا تھا جس کے بعد گلوکارہ نے کہا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سانپ، اژدھے اور مگر مچھ ان کے اپنے نہیں۔

'500 زیادہ لے لو لینڈ کرادو'

رواں سال بھارت سے تعلق رکھنے والے وپن ساہو کی پیرا گلائڈنگ کے دوران کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے انسٹرکٹر کو 500 روپے لےکر لینڈ کرانے کی درخواست کرتا ہے۔

'للو مت چلاؤ'

رواں سال مسز خان کے نام سے مشہور رشتے کرانے والی آنٹی نے خواتین کو ایک شو کے دوران چیخ چیخ کر منہ بند رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی منگنی و بوسہ

اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران پاکستان کے نامور اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی، انگوٹھی پہنائی اور پھر تقریب میں ان کا بوسہ بھی لیا۔

بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے

کراچی میں بارش کے پانی سے متعلق پیپلز پارٹی کے چچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی خوب وائرل ہوا۔

سرفراز احمد کا 'نسل پرستانہ' بیان

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد رواں سال جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھے تھے اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر 'نسل پرستانہ' جملے کس دیئے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سرفراز کی جمائی

ورلڈ کپ کے دوران پاک- بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے دوران سابق کپنات سرفراز کی جمائی کی ویڈیو کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Shani Dec 14, 2019 04:22pm
بہت زبردست، 2019 کی مزے کی چیزیں یاد دلادیں
Rizwan Dec 15, 2019 12:45am
“بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے” سب سے اچھا رہا۔