• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کو تلور کے شکار کی اجازت

شائع January 8, 2020
متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر 2 افراد کے نام شامل ہیں —فائل فوٹو: رائٹرز
متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر 2 افراد کے نام شامل ہیں —فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سمیت شاہی حکمراں خاندان کے دیگر 4 افراد کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ نایاب تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر 2 افراد کے نام شامل ہیں اور شیخ خلیفہ کو 3 صوبوں، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں شکار کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں: لائسنس کے بغیر تلور کا شکار کرنے کی کوشش پر 7 قطری شہری گرفتار

ذرائع کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جانب سے جاری اجازت نامہ متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے موصول ہوا تاکہ اسے شاہی خاندان کے افراد تک پہنچایا جاسکے۔

اجازت نامے کے مطابق شیخ خلیفہ کو سندھ کے ضلع سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور نواب شاہ، بلوچستان کے پنجگور، خاران (علاوہ ناگ درہ) واشک (علاوہ ماشکیل)، اورماڑہ، پسنی، گوادر، ژوب اور سبی کے علاقے ڈومکی جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان، راجن پور اور چکوال میں شکار کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام شکار کی خصوصی اجازتیں صرف مخصوص شخص سے متعلق ہوتی ہے اور ان اجازت ناموں کے تحت صرف ایک شخص شکار کرسکتا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے معاملے میں ان کے علاوہ ان کے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان کا نام بھی اجازت نامے میں شامل ہے تاکہ وہ بھی اسی اجازت نامے کے تحت شکار کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے بادشاہ کو تلور کے شکار کی اجازت

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل مہاجر پرندروں کا بھی شکار کیا تھا۔

شیخ خلیفہ کے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیر اعظم شیخ سلطان بن زاید النہیان کو خیرپور ضلع (بشمول کوٹ دیجی) میں شکار کی اجازت دی گئی۔

مغربی خطے میں حکمرانوں کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید النہیان کو خیرپور نتھن شاہ اور جوہی سمیت دادو کی یونین کونسل فرید آباد، لاڑکانہ کے غیبی ڈیرو، شہداد کوٹ اور خیرپور میں مہاجر پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ سیف بن محمد کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں محفوظ پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024