• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’رئیس‘ ماہرہ سے قبل مجھے آفر ہوئی، ایمان علی

شائع March 21, 2020 اپ ڈیٹ March 22, 2020

ایمان علی ایک بہترین اداکارہ ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں اور نہ ہی ایسا کہنا غلط ہوگا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جسے ایمان علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ ہو۔

صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ایمان علی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایمان علی کو بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم آفر ہوچکی ہے؟ اور وہ فلم کوئی اور نہیں بلکہ ’رئیس‘ تھی جس میں بعد ازاں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

یہ انکشاف ایمان علی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا جب شو کی میزبان عفت عمر نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔

اس حوالے سے ایمان علی کا کہنا تھا کہ ’مجھے بولی وڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کردار آفر کر رہے ہیں، اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں، لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہوگئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع گنوا دیا۔

تاہم ایمان علی کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ مانگنا ان کا حق ہے، ’میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا ماننا شروع ہوجاتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ایمان علی تب تک پسند تھی جب تک ان سے ملا نہیں تھا، فہد مصطفیٰ

ایمان علی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں انہیں سب سے پہلے آفر کی جاتی ہیں تاہم وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ انہیں پسند آئے‘۔

اداکارہ کے مطابق ’میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آئیں، اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی اور میں پھر بھی کام کروں، تو وہ ملازمت لگتی جیسے کہ غلامی‘۔

ایمان علی کا ماننا ہے کہ ان کی قسمت میں جو ہوگا اللہ انہیں ہی دے گا پھر چاہے وہ بولی وڈ میں کام کریں یا پاکستانی سینما انڈسٹری کا حصہ رہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک گیم میں عفت عمر نے ایمان علی سے کچھ نامور شخصیات کے حوالے سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے علاوہ کچھ اور ہوتے تو وہ کیا ہوتے؟

اس پر ایمان علی نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ ہمایوں سعید دودھ بیچنے والے ہوتے، فواد خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ ناکام اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے جبکہ ماہرہ خان کو وی جے ہی رہنا چاہیے تھا۔

ایمان علی نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بیمار بھی تھیں جبکہ اس دوران ان کے بولنے کے انداز کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے کچھ لوگوں کے تبصرے پڑھے جن میں ان کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ وہ ایسے بات کررہی ہیں جیسے نشہ کرکے آئی ہوں۔

اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’ایسے لوگ خدا کا خوف نہیں کرتے، وہ لوگ کتے کی موت مریں گے‘۔

ایمان علی نے انٹرویو کے دوران اپنے والد عابد علی کے انتقال پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ آج تک بےحد افسردہ ہیں اور شاید یہ غم کبھی نہیں بھول سکیں گی۔

فیمنزم کے حوالے سے ایمان علی کا کہنا تھا کہ ’عورت کا مرد بننا فیمنزم نہیں ہوسکتا، ہم مردوں کو سمجھانے کے بجائے انہیں چڑا رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ایمان علی کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024