• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کورونا وائرس: ’بےبی شارک‘ کا بچوں اور بڑوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام

شائع March 30, 2020
گانے میں بچوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا گیا — فوٹو: اسکرین شاٹ
گانے میں بچوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا گیا — فوٹو: اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث جہاں لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں اب بچوں کے پسندیدہ گانے بےبی شارک ڈو ڈو' میں بھی بچوں اور بڑوں دونوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا جارہا ہے۔

بچوں کے اس مقبول اور پسندیدہ گانے ’بےبی شارک‘ کے کچھ بول تبدیل کرکے نیا گانا جاری کیا گیا جس میں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ چھینکنے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے اور ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا۔

بےبی شارک ڈو ڈو گانا 2015 میں ریلیز ہوا تھا تاہم یہ اس وقت مقبول ہوا تھا جب 2017 میں 'بےبی شارک چیلنج' نامی نیا ٹرینڈ سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: جب مظاہرین نے بچے کا دل بہلانے کے لیے 'بےبی شارک ڈو ڈو ' گایا

اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے لوگ بےبی شارک میں کیے گئے ڈانس کی نقل کرکے بےبی شارک کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے تھے۔

بعدازاں ایک بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جو گوگل سے مطالبہ کررہی تھی کہ بےبی شارک گانا لگایا جائے، جس کے بعد اس بچی کو گانے پر ڈانس کرتے دکھایا گیا۔

جیسے 2015 کا گانا مقبول ہوا تھا اس نئے گانے کو سن کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بچوں کو بےحد پسند آئے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سرچ انجن گوگل نے بھی رواں ماہ ایک ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ سمجھایا گیا ہے۔

کورونا وائرس ہے کیا؟

کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق 'اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے'۔

وائرس کے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد چین کے کئی شہروں میں عوامی مقامات اور سینما گھروں سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا تھا جب کہ شہریوں کو سخت تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ متعدد شہروں کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور نئے قمری سال کی تعطیلات میں اضافہ کر کے تعلیمی اداروں اور دیگر دفاتر کو بند رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024