• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
Live Covid 2019

خیبر پختونخوا: 5سے زائد افراد کے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی

شائع April 1, 2020

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مساجد میں منعقد ہونے والے اجتماعات پر پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے پانچ یا اس سے کم افراد کو نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

کووڈ-19 کی وبا کے سبب تمام مکاتب فکر کے مذہبی علما اور اسکالرز سے رائے طلب کی گئی جنہوں نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری کیا کہ اگر طبی وجوہات کے سبب حکومت مناسب سمجھے تو وہ مسجد میں اجتماعی نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کو محدود کرسکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کو طبی ماہرین نے تجاویز دیں لہٰذا پہلے سے اعلان کردہ ایمرجنسی کے تحت مسجد کے نامزد کردہ امام، موذن اور خادم سمیت صرف پانچ یا اس سے کم افراد نماز ادا کر سکیں گے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024