• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ڈیوائن جونسن کی بیٹی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

شائع April 4, 2020
ڈیوائن جونسن کی بیٹی ٹیا کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
ڈیوائن جونسن کی بیٹی ٹیا کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ریلیز کی جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں اداکار اپنی ایک سالہ بیٹی ٹیا کو ہاتھ دھونا سکھا رہے ہیں جبکہ ڈزنی کی کامیاب اینی میٹڈ فلم ’مؤانا کے گانے پر گلوکاری بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’نہانے سے قبل یہ کام ضرور کرنا پڑتا ہے، ٹیا چاہتی ہے کہ میں اسے مؤانا فلم کے گانے یو آر ویلکم کا وہ حصہ گا کر سناؤں جس کی گلوکاری میں نے ہی کی، اس دوران میں اس کے ہاتھ دھلواتا ہوں‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اس بات کا اندازہ کچھ دن قبل ہوا کہ اس گانے کے ساتھ بچوں کو ہاتھ دھونا بھی باآسانی سکھایا جاسکتا ہے'۔

دی راک نے اپنے مداحوں کو صحت مند اور محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا۔

مزید پڑھیں: 'دی راک' کی بیٹی کی ریسلنگ میں انٹری

خیال رہے کہ ڈیوائن جونسن کی بیٹی ٹیا کی پیدائش 2018 اپریل میں ہوئی تھی۔

ڈیوائن جونسن نے گلوکارہ لورین ہاشیان کے ساتھ گزشتہ سال شادی کی تھی، ان کی دو بیٹیاں جاسمین اور ٹیا ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور اداکار ڈیوائن جونسن بھی اس وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر میں اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Farhan Apr 04, 2020 11:06am
How come she is 1 year old.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024