• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:30pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:37pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:30pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:37pm
Live Covid 2019

شانگلہ میں تبلیغی جماعت کے رکن کورونا وائرس سے متاثر

شائع April 5, 2020

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کورونا وائرس کا تیسرا مثبت کیس سامنے آگیا۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق کروڑہ کے علاقہ کنڈر سے تعلق رکھنے والے حسن شریف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو تبلیغی جماعت کے رکن ہیں۔

متاثرہ مریض چند روز قبل رحیم یار خان سے شانگلہ آیا تھا جس کے بعد کروڑہ ہسپتال میں ان کے نمونے لیے گئے تھے جہاں آج ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ۔

کووِڈ 19 کی تصدیق کے بعد حسن شریف کے محلے کو سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور مقامی مسجد کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کروڑہ کی مختلف مساجد سے اعلانات بھی کئے گئے کہ حسن شریف سے ملنےوالے لوگ دیہی مرکز صحت کروڑہ تشریف لے جائیں تاکہ ان کی سکریننگ ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025