• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد نادیہ جمیل کی پہلی سرجری کامیاب

شائع April 6, 2020 اپ ڈیٹ April 7, 2020
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل، فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئی ہیں تاہم اب سرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’سرجری کے بعد ٹوئٹر پر موجود میرے مداحوں کے لیے مسکراتی تصویر، آپ سب کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ، آپ سب کا دل بہت بڑا ہے اور میں یقیناً بہت خوش قسمت ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’2 ہفتوں میں لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، درد برداشت کر رہی ہوں، مضبوط ہورہی ہوں، آج کیلئے شکر گزار ہوں‘۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کا شکار

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں ایسا لگا کہ سرجری کے لیے انہیں 6 ماہ انتظار کرنا پڑے گا، تاہم خوش قسمتی سے ہسپتال میں ان کی سرجری کے لیے ایک سلاٹ خالی ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور کافی مثبت سوچ رہی ہیں۔

نادیہ جمیل کے مطابق وہ اپنی صحت کا خیال رکھ رہی ہیں اور اب سے اپنی غذا پر بھی خاص توجہ دیں گی۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار علاج کے لیے جاچکی ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف، محبت، سکون، قبولیت، صبر اور شکر جیسے ملے جلے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا تھا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بے حد سرگرم رہتی ہیں۔

جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024