• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

برطانوی اداکار ٹم بروک بھی کورونا وائرس سے ہلاک

شائع April 13, 2020
اداکار ٹم بروک ٹیلر — فوٹو: بی بی سی
اداکار ٹم بروک ٹیلر — فوٹو: بی بی سی

برطانوی اداکار ٹم بروک 79 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کی تصدیق ٹم بروک کے ایجنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔

مزید پڑھیں: برطانوی اداکار جیک اینڈریو کورونا وائرس سے ہلاک

اداکار ٹم بروک ٹیلر اپنے کیریئر میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں، انہوں نے 1970 کے مقبول شو ’دی گوڈیز‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔

ٹم بروک نے 1970 کے مقبول شو ’دی گوڈیز‘ میں اہم کردار نبھایا
ٹم بروک نے 1970 کے مقبول شو ’دی گوڈیز‘ میں اہم کردار نبھایا

ان کے ایک اور مقبول شو ’سوری آئی ہیونٹ اے کلیو‘ میں بھی ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔

’دی گوڈیز' میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار بل اوڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے لکھا کہ ٹم بروک واقعی ایک بہترین اداکار اور دوست تھے۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق ایک اور ساتھی اداکار گریمی گارڈن کا ان کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بڑا نقصان ہے اور انہیں بےحد افسوس ہورہا ہے، ٹم بروک ان کے 50 سال پرانے دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: امریکی اداکار ایلن گارفیلڈ چل بسے

خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک 84 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے اپنی جان بھی گوا چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر کی شوبز شخصیات متاثر ہوئیں، وہیں حکومتی اعلیٰ شخصیات بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی گزشتہ ماہ ہی کورونا کا شکار ہوئے تھے اور ان کی طبیعت کافی ناساز بھی ہوگئی تھی اور انہیں آئی سی یو بھی منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب ان کی بھی صحت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس ہے کیا؟

کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق 'اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے'۔

وائرس کے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد چین کے کئی شہروں میں عوامی مقامات اور سینما گھروں سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا تھا جب کہ شہریوں کو سخت تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ متعدد شہروں کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور نئے قمری سال کی تعطیلات میں اضافہ کر کے تعلیمی اداروں اور دیگر دفاتر کو بند رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024