• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارت: لاک ڈاؤن میں بیوی کے میکے چلے جانے پر شوہر نے دوسری شادی کرلی

شائع April 16, 2020
لاک ڈاؤن سے قبل بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شخص نے سابقہ محبوبا سے شادی کرلی—فوٹو: دکن کیرونیکل
لاک ڈاؤن سے قبل بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شخص نے سابقہ محبوبا سے شادی کرلی—فوٹو: دکن کیرونیکل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں جزوی یا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور پاکستان و بھارت سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی مدت میں دوسری بار 2 ہفتوں کی توسیع بھی کی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کئی ممالک میں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں نہ صرف گھریلو معاملات میں بگاڑ کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر اگرچہ کئی ممالک میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود دنیا بھر میں لوگ شادیاں کر رہے ہیں لیکن اس دوران کم سے کم لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایسے میں کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن میں پہلی بیوی کے میکے چلے جانے پر دوسری شادی کر رہے ہیں اور کچھ لوگ ایک بیوی کے پاس رہ جانے کے باعث دوسری بیوی کے پاس جانے کو پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'دوسری بیوی کے پاس بھی جانا ہے، باہر نکلنے کی اجازت دی جائے'

ایسا ہی منفرد واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں بھی سامنے آیا، جہاں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی۔

پولیس نے بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شادی کرنے والے شخص پر مقدمہ دائر کردیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
پولیس نے بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شادی کرنے والے شخص پر مقدمہ دائر کردیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

بھارتی اخبار دکن کیرونیکل کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے دھیرج کمار کی اہلیہ دلہن بازار کے علاقے میں اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئیں اور ان کا نکلنا مشکل ہوگیا اور بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شوہر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ہی ریاستی و مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کا نکلنا مشکل ہوگیا تو ان کے شوہر نے کچھ اور سوچنا شروع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیوی کے دور رہنے اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے دھیرج کمار پریشان ہوگئے اور بعد ازاں انہوں نے اپنی سابقہ دوست سے رابطہ کیا اور ان سے دوسری شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے میں مقدمہ دائر کرادیا، جس کے بعد دلہن بازار تھانے کی پولیس نے تفتیش کے لیے دھیرج کمار کو طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024