• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
Live Covid 2019

لاک ڈاؤن کے باعث سوات کے 400 طلبہ کرغیزستان میں محصور

شائع April 20, 2020

کرغیزستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں محصور ہونے والے سوات کے 400 طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ یہاں محفوظ نہیں ہیں کیونکہ خوراک کی قلت ہے۔

طلبہ کاکہنا تھا کہ یہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے ایک مہینے سے اپنے اپارٹمنٹ میں محصور ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی وزیر مراد سعید، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں ہمیں او کے لکھ کر بھیج دیا جاتا ہے۔

طلبہ نے بتایا کہ اگر ہم اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے ہیں تو پولیس پکڑ کر دھمکی دیتی ہے کہ رشوت دے دیں بصورت دیگر قرنطینہ مرکز میں بھیج دیں گے یا اپ لوگوں کو ڈی پورٹ کرکے ہمیشہ کے لیے ملک سے نکال دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025