• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شنگھائی میں تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ڈزنی لینڈ کھولنے کا اعلان

شائع May 11, 2020
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کے بعد ڈزنی لینڈ نے چین کے شہر شنگھائی میں بند کیے گئے اپنے تھیم پارک کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

ڈزنی نے رواں سال مارچ میں شنگھائی سمیت دنیا بھر میں موجود تھیم پارکس کو بند کردیا تھا۔

ڈزنی لینڈ دراصل امریکا کی ملٹی نیشنل ایڈونچرس تھیم پارک انٹرٹینمنٹ کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو ڈزنی پارکس کی مالک ہونے سمیت فلموں کے اسٹوڈیوز کی بھی مالک ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ’ڈزنی‘ نے شنگھائی میں اپنا تھیم پارک عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: ’کورونا وائرس کا خوف‘ ڈزنی لینڈ کے دنیا بھر میں پارک بند

نیوریاک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ لاک ڈاؤن کے دوران یہ تھیم پارک بند رہا جسے اب عوام کے لیے کھولا تو ضرور گیا ہے البتہ لوگوں کی کم تعداد جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شنگھائی کے ڈزنی پارک کو کورونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا گیا، عوام کو پارک میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی دی جائے گی جبکہ فیس ماسک کے بغیر پارک میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اس دوران پارک میں آنے والے افراد کے ساتھ ساتھ عملے کے درجہ حرارت کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

تھیم پارک انتظامیہ کے مطابق ایک دن میں صرف 24 ہزار افراد کو پارک میں جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ڈزنی پارک کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

شنگھائی ڈزنی ریسارٹ کے صدر اور جنرل منیجر جو شوٹ نے ایک تقریب میں کہا کہ ’ہمیں اُمید ہے کہ اس پارک کو کھولنے کا فیصلہ دنیا بھر کے لیے اُمید کی ایک کرن کی طرح ہوگا اور یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ مل کر ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ چین میں یہ پارک 2016 میں عوام کے لیے کھولا گیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چین کے شہر شنگھائی میں بننے والے اس ڈزنی پارک پر 5.5 ارب ڈالر کے اخراجات آئے تھے اور یہ دنیا میں ڈزنی کا چھٹا پارک جبکہ چین میں پہلا پارک ہے۔

پارک کے کچھ حصے تو امریکی ڈزنی ریزورٹ سے ہی مماثلت رکھتے ہیں تاہم بعض حصوں کو چینی ثقافت کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

چین میں ڈزنی پارک کی تعمیر کیلئے کمپنی نے زمین 1960 کی دہائی میں ہی خرید لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈزنی ورلڈ کا 43 ہزار ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ

خیال رہے کہ ملٹی نیشنل اور ملٹی پرپز انٹرٹینمنٹ کمپنی نے رواں سال مارچ میں امریکی ریاست فلوریڈا، کیلی فورنیا اور یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تھیم پارک کو فوری طور بند کردیا تھا جب کہ کمپنی نے دیگر پارکس کو بھی 15 مارچ سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

’ڈزنی‘ امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو انٹرٹینمنٹ، فیشن، شوبز اور آن لائن کاروبار کی مختلف کمپنیاں اور ادارے چلاتی ہے، اسی کمپنی کے امریکا، ایشیا اور یورپ میں ’ڈزنی لینڈ‘ اور ’ڈزنی تھیم پارک‘ کے نام سے ایڈونچرز سائنس فکشن پارک بھی موجود ہیں۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

ڈزنی کمپنی کے امریکا، ایشیا اور یورپ میں مجموعی طور پر 11 پارک ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے باوجود تاحال کورونا کی شدت میں کمی نہیں دیکھی جا رہی، چین میں اب تک 82 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 4 ہزار 633 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024