• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

کورونا کے پیش نظر پاکستان میں پہلی بار ورچوئل فیشن شو

شائع June 6, 2020
پہلے دن 6 فیشن ڈیزائنر و برانڈ کی مصنوعات پیش کی گئیں—اسکرین شاٹ
پہلے دن 6 فیشن ڈیزائنر و برانڈ کی مصنوعات پیش کی گئیں—اسکرین شاٹ

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیشن شوز کو ملتوی کردیا گیا تھا جب کی فلم فیسٹیول اور فلموں کی شوٹنگ کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

تاہم اب دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آن لائن فیشن شوز اور میوزک کے خصوصی پروگرامات کا آغاز کرکے لوگوں کو محظوظ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

اسی سلسلے کے تحت پاکستان میں پہلی بار وبا کے دنوں میں منفرد تین روزہ ورچوئل فیشن شو کا آغاز کردیا گیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے دیگر اداروں اور افراد کے تعاون سے 5 جون سے کیٹ واک کیئرز نامی تین روزہ ورچوئل فیشن شو کا آغاز کردیا گیا۔

شمیل انصاری کی مصنوعات کو بھی پسند کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
شمیل انصاری کی مصنوعات کو بھی پسند کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

فیشن شو کے پہلے روز کھادی، ماہین کریم، عامر عدنان، ندا عزویر، ہما عدنان اور شمیل انصاری کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔

ورچوئل فیشن شو کو کیٹ واک ایونٹ کے یوٹیوب چینل سمیت نجی ٹی وی چینل جیو کے یوٹیوب چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: 40 سال میں پہلی بار منفرد لندن فیشن شو منعقد ہوگا

فیشن شو کے پہلے روز تقریبا 25 منٹ کی نشریات کو براہ راست چلایا گیا، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر سے شائقین نے دیکھا۔

پہلے دن کھادی کی مصنوعات بھی پیش کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
پہلے دن کھادی کی مصنوعات بھی پیش کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ورچوئل فیشن شو کو یوٹیوب سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی آن لائن نشر کیا گیا جب کہ فیشن شو کا حصہ بننے والے برانڈز اور فیشن ڈیزائنرز نے بھی ورچوئل فیشن شو کی آن لائن نشریات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دکھایا۔

ورچوئل فیشن شو کے دوران ماڈلز گھروں میں کیٹ واک کرتی دکھائی دیں جب کہ ورچوئل فیشن شو کے درمیان فیشن ڈیزائنرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ماہین کریم کی ملبوسات کو بھی سراہا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
ماہین کریم کی ملبوسات کو بھی سراہا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

وبا کے دنوں میں ورچوئل فیشن شو کو دکھائے جانے پر فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آن لائن شوز اور سرگرمیاں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کا فیس ماسک کو فیشن کا حصہ بنانے کا مشورہ

تین روزہ ورچوئل شو کے دوسرے دن کی نشریات 6 جون کو دکھائی جائیں گی جب کہ 7 جون کو شو کا آخری دن ہوگا اور شو کی نشریات شام 7 بجے براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024