• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

ورچوئل فیشن شو میں زارا عابد اور کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش

شائع June 9, 2020
فیشن شو کا انعقاد 5 سے 7 جون تک جاری رہا—فوٹو: انسٹاگرام
فیشن شو کا انعقاد 5 سے 7 جون تک جاری رہا—فوٹو: انسٹاگرام

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جہاں اس وقت پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ منسوخ کرکے نئی فلموں کی نمائش بھی روک دی گئی ہے۔

وہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار منفرد ورچوئل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے دیگر اداروں اور افراد کے تعاون سے 5 جون سے کیٹ واک کیئرز نامی تین روزہ فیشن شو کا آغاز کیا گیا تھا جس کا اختتام 7 جون کو ہوا۔

تین روزہ فیشن شو کے دوران بڑے بڑے فیشن برانڈز اور ڈیزائنرز کی مصنوعات پیش کی گئیں جب کہ فیشن شو کے دوسرے روز 6 جون کو گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے تباہ ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پیش نظر پاکستان میں پہلی بار ورچوئل فیشن شو

زارا عابد کو خراج تحسین پیش کرنے کے دوران ان کی یادگار تصاویر دکھائی گئیں اور ویڈیو میں ان کی موت پر معروف شخصیات کے تاثرات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فیشن شو کے پہلے دن کھادی، ماہین کریم، عامر عدنان، ندا عزویر، ہما عدنان اور شمیل انصاری کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔

ورچوئل فیشن شو کے دوسرے روز جنریشن، ثانیہ مستاکیہ، علی ذیشان، اسماعیل فرید، ایلان، حسین ریہار اورعاصم جوفا کی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

فیشن شو کے دوسرے دن ہی زارا عابد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

جب کہ فیشن شو کے آخری دن نومی انصاری، سنا سفیناز، سونیا بٹلا، عمر فاروق، فراز منان اور شہلا چتور کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔

فیشن شو کے آخری روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ وبا میں مبتلا ہونے ان سچے ہیروز کو بھی یاد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024