• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

زرتاج گل کے کورونا کے19 پوائنٹس پرعلی گل پیر کی ویڈیو

شائع June 24, 2020
زرتاج گل نے ٹاک شو میں کووڈ 19 کے پوائنٹس بتائے تھے—فائلف وٹو: فیس بک
زرتاج گل نے ٹاک شو میں کووڈ 19 کے پوائنٹس بتائے تھے—فائلف وٹو: فیس بک

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 18 جون کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نیوز کے پروگرام (سچ کے ساتھ) میں میزبان سید انوارالحسن کے ساتھ کورونا کے حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ حکومت نے وبا سے بچنے کی ضمن میں کیا اقدامات اٹھائے۔

زرتاج گل نے کورونا کی وبا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت مزید ایک ماہ تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرتی ہے تو ملک سے 9 لاکھ چھوٹے کاروبار ختم ہوجائیں گے، اس لیے اب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اختیار کیا۔

انہوں نے کورونا کی بیماری کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلے اس بیماری کو 'پینڈیمک' قرار دیا اور اب اسے 'اینڈیمک' قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہمیں اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کورونا کے حوالے سے مزید وضاحت کی کہ جب تک ویکسین نہیں آتی تب تک ہمیں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑے گا اور یہ کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہچا سکتے ہیں، اس لیے اب وہاں کے لوگوں پر ہے کہ وہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں'۔

زرتاج گل کی جانب سے کووڈ 19 کو دراصل 19 پوائنٹس قرار دینے پر سوشل میڈیا پر ان پر خوب تنقید کی گئی تھی اور 21 جون کو ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

سوشل میڈیا پر ان کے کووڈ 19 کے 19 پوائنٹس بتانے کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے ایک وضاحتی ٹوئٹ بھی کی تھی اور اپنی غلطی تسلیم بھی کی۔

زرتاج گل نے اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ روزانہ ٹی وی پر پرچی کے بغیر گھنٹوں بات کرتی ہیں اور وہ کووڈ 19 کے حوالے سے کہنا چاہتی تھی کہ وبا کا اثر، شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے۔

زرتاج گل نے وضاحتی ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اس سے اور مظبوط ہوتی ہیں۔

زرتاج گل کی جانب سے کووڈ 19 کے 19 پوائنٹس بتانے پر جہاں ان کے دیگر بیانات پر بھی سوشل میڈیا پر میمز بنائے جا رہے ہیں۔

وہیں اب معروف گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے بھی زرتاج گل کے بتائے گئے کووڈ کے 19 پوائنٹس پر مزاحیہ ویڈیو جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

علی گل پیر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں وہ زرتاج گل کی آواز پر کاپی کرتے اور اداکاری کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں علی گل پیر کووڈ 19 کے انیس پوائنٹس بھی بورڈ پر سمجھاتے دکھائی دے رہے ہیں اور انیس پوائنٹس سے بچنے کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے دکھائی دیے رہے ہیں۔

کامیڈین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی ویڈیو کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024