• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مارول یونیورس میں پہلے پاکستانی اداکار کیا محسوس کرتے ہیں؟

شائع July 4, 2020
کمیل ننجیانی — فوٹو بشکریہ فلم میجک
کمیل ننجیانی — فوٹو بشکریہ فلم میجک

پاکستان نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی نے مارول سنیماٹک یونیورس میں پہلے پاکستانی اسٹار کے طور پر کام کرنے کے حوالے سے پہلی بار بات کی ہے۔

کامیڈی ایکٹر راؤنڈ ٹیبل میں کمیل ننجیانی نے کہا کہ 'یہ بہت اہم تھا کیونکہ میں واقعی یہ کرنا چاہتا تھا، اور اب مجھ پر سب سے پہلا ایسا اداکار ہونے کا دباؤ ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'مگر یہ کام کچھ مشکل ہے کیونکہ میں صرف اپنی نمائندگی کررہا ہوں، تو میں دباؤ محسوس کرتا ہوں، اور اس میں کمی کا واحد طریقہ یہی ہے کہ دیگر افراد کو بھی ایسے مواقع ملیں، میں اکیلا شخص ان تمام افراد کے گروپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارا تمام تجربہ اور پس منظر بالکل مختلف ہے'۔

کمیل ننجیانی کا کہنا تھا 'تو جب مجھے یہ کام ملا تو میرا یہ حال تھا کہ کیا میں کسی ایسے کی طرح نظر آنا چاہتا ہوں جسے ہولی وڈ میں روایتی سپرہیرو کے لیے چنا جاتا ہے، کوئی ایسا جو تھور یا کیپٹن امریکا کے لیے منتخب ہوا، میرے لیے سپرہیرو کا کردار اہم تھا اور یہ اس لیے اہم تھا کیونکہ میں پہلا ہوں'۔

اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا 'مجھے اور دیگر متعدد گندمی رنگ والے مردوں کو ہولی وڈ میں مواقع ملے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اہم ایسا گروپ ہیں جو ماڈل اقلیتی گروپ بن سکتے ہیں، تو اسمارت شخص ہو یا اس کے بالکل مخالف دہشتگرد، اس کا انحصار پراجیکٹ پر ہوتا ہے۔ یہ 2 انتہائیں ہیں اور ہم ان کے درمیان بہت کم تعداد میں موجود ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'میں نے ایک احمق کا کردار ادا کیا تو میں اب دلچسپ شخص کا کردار کرنا چاہتا ہوں، میں نے کمزور کا کردار ادا کیا تو میں مضبوط شخص کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، گندمی افراد کو اکثر دہشتگردوں کے کردار دیئے جاتے ہیں، تو میں ایک تفریح سے بھرپور شخص کا کام کرنا چاہتا ہوں، تو میرے لیے کردار تعین کرے گا کہ میں اس سے کیا نہیں چاہتا'۔

درحقیقت پاکستانی نژاد کردار نے اس نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کو ہولی وڈ میں ایسے کردار ملے جو متنازع نہیں تھے۔

کمیل ننجیانی نے مارول کی نئی فلم ایٹرنلز میں کام کررہے ہیں اور اس کے لیے اپنے جسم کو بنایا ہے، جس کی تصویر بھی انہوں نے شیئر کی مگر وہ خود اسے پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا 'وہ میرے خیال سے زیادہ پھیل گئی، اگر مجھے پتا ہوتا ہے کہ ایسا ہوگا تو میں ایسا نہیں کرتا، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اس تصویر سے نفرت ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کا کہنا تھا 'آپ کا جسمانی وضع کے حوالے سے عجیب رویہ ہے، یعنی پوری دنیا اس پر توجہ مرکوز کررہی ہے کہ آپ کیسے نظر آرہے ہیں، میں بہت شکرگزار ہوں اور میں نے ایک وجہ سے ان تصاویر کو شیئر کیا، میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ میں لوگوں کا ردمل جاننا چاہتا تھا، مگر جب آپ کو ردعمل ملتا ہے تو یہ کچھ عجیب لگتا ہے'۔

ان کے بقول 'ایا لگتا ہے کہ لوگ آپ کی جسمانی اخت پر فیصلہ کرتے ہیں اور میں متعدد ایسے افراد کو جانتا ہوں جو مجھ سے زیادہ بدتر ہیں، مگر ایسسا ردمل سے لگتا ہے جیسے آپ برہنہ اور کمتر ہوگئے ہیں'۔

خیال رہے کہ کمیل ننجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔

انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

کمیل ننجیانی نے 2017 میں امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024