• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

سشانت سنگھ خودکشی تحقیقات: مہیش بھٹ، کرن جوہر کے منیجر طلب

شائع July 26, 2020
سشانت سنگھ نے 14 جون کو خودکشی کی تھی — انسٹاگرام فوٹو
سشانت سنگھ نے 14 جون کو خودکشی کی تھی — انسٹاگرام فوٹو

بولی وڈ کے نوجوان اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

14 جون کو سشانت سنگھ نے اپنی ہی رہائش گاہ میں ملازمین اور دوست کی موجودگی میں خودکشی کی تھی جس کے بعد لوگوں نے اس کی وجہ بولی وڈ میں جاری اقربا پروری اور بڑے اداکاروں کی بے رحمی کو قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے فوری بعد ممبئی پولیس نے ان کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کی تھی جو اب جلد مکمل ہونے والی ہے۔

پولیس نے اسی تفتیش کے سلسلے میں اب تک سشانت سنگھ کے اہل خانہ اور ان کے ملازمین سمیت ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ چکربورتی سے بھی تفتیش کی تھی۔

اب مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے اتوار کو بتایا کہ فلمساز مہیش بھٹ آئندہ چند روز میں اداکار کی خودکشی کے حوالے سے اپنا بیان آندہ چند روز میں درج کرائیں گے۔

مہیش بھٹ، اے ایف پی فائل فوٹو
مہیش بھٹ، اے ایف پی فائل فوٹو

انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جون کے منیجر کو بھی بیان کے لیے طلب کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کرن جوہر کو بھی طلب کیا جائے گا۔

انیل دیش مکھ نے کہا 'مہیش بھٹ ایک یا 2 دن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے'۔

پولیس کی جانب سے کلینیکل ڈپریشن کے علاوہ پیشہ وارانہ رقابت کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ یہ عنصر کس حد تک اداکار کی خودکشی کا باعث بنا۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا 'اداکارہ کنگنا رناوٹ کو بھی سمن بھیجے جاچکے ہیں اور انہیں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کنگنا رناوٹ نے بولی وڈ میں اقربا پروری اور گٹھ جوڑ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ اس کا شکار ہوئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ فری پریس جرنل
فوٹو بشکریہ فری پریس جرنل

پولیس کے مطابق کنگنا رناوٹ اس وقت منالی میں ہیں اور ان کی ممبئی واپسی پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

انیل دیش مکھ کے مطابق پولیس اب تک اس کیس میں 37 افراد کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں جس میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور یش راج فلمز کے چیئرمین آدتیہ چوپڑا بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔

لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی'۔

مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ 'آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے'۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔

لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی'۔

مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ 'آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے'۔

فلم کی کہانی کزی (نئی اداکارہ سنجنا سانگھی) اور منی (سشانت سنگھ راجپوت) کے گرد گھومتی ہے، کزی کینسر کی مریضہ ہوتی ہیں اور انہیں اپنی زندگی کے جلد ختم ہونے کا بخوبی علم ہوتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ کی آخری فلم دیکھنے والے اکثر مداحوں نے اس کو جذباتی تجربہ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ یہ مکیش چھابرا کی ڈائریکٹ کی ہوئی آبدیدہ کرنے والی فلم ہے اور ہولی ووڈ فلم 'اے فالٹ ان آور اسٹار' کا ریمیک ہے۔

بھارتی گلوکار ارمان ملک نے ٹوئٹ کیا کہ 'دل بیچارہ دیکھ لی اور اس نے مجھے بے ہوش کردیا ہے، اپنے پیاروں کو گلے لگا کر ان سے کہو میں آپ سے پیار کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے کہیں کہ 'ہم ساتھ مسکرائیں گے اور ساتھ روئیں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024