• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

معروف بھارتی اداکار کی گھر سے لاش برآمد

شائع August 6, 2020
سمیر شرما نے بڑے بجٹ کے ڈراموں میں بھی کام کیا—اسکرین شاٹ
سمیر شرما نے بڑے بجٹ کے ڈراموں میں بھی کام کیا—اسکرین شاٹ

ایک طرف جہاں بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ تاحال حل نیں ہو پایا، وہیں بھارتی شوبز انڈسٹری سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔

’کہانی گھر گھر کی، یہ رشتے ہیں پیار کے اور اس پیار کو کیا نام دوں‘ جیسے مقبول بھارتی ڈراموں میں کام کرنے والے 44 سالہ اداکار سمیر شرما گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سمیر شرما کی لاش ممبئی سے ان کی رہائش سے ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی لاش کو ان کی سوسائٹی کے چوکیدار نے دیکھنے کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

ممبئی کے ملاڈا پولیس نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سمیر شرما کی موت کی لاش ملنے کے بعد حادثاتی قتل کی رپورٹ درج کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ سمیر شرما کے گھر سے کوئی بھی خودکشی سے متعلق نوٹ نہیں ملا اور یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہے یا معاملہ کچھ اور ہے۔

سمیر شرما کی لاش پنکھے پر لٹکی ملی، پولیس—اسکرین شاٹ
سمیر شرما کی لاش پنکھے پر لٹکی ملی، پولیس—اسکرین شاٹ

شوبز ویب سائیٹ پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سمیر شرما کی لاش بورچی خانے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی اور ان کے گھر سے کسی طرح کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

ویب سائیٹ نے اداکار کے ایک دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سمیر شرما گزشتہ چند ہفتوں سے پریشان تھے اور وہ کورونا کی وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے کام میں پیسوں کی کٹوتی کی وجہ سے بھی دباؤ کا شکار تھے۔

تاہم سمیر شرما کے دوست نے اداکار کے ڈپریشن میں ہونے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور بتایا کہ انہوں نے سمیر سے آخری بار 22 جولائی کو بات کی تھی اور وہ کچھ پریشان تھے۔

حال ہی میں سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
حال ہی میں سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

سمیر شرما نے رواں برس فروری میں ہی کرائے پر فلیٹ لیا تھا، جہاں وہ تنہا رہتے تھے اور فوری طور پر اداکار کی ڈپریشن یا بڑے مالی مسائل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی جا سکی۔

سمیر شرما کا آخری ڈراما یہ رشتے ہیں پیار کے تھا، اس کے علاوہ بھی وہ مختلف بھارتی ٹی وی چینلز کے بڑے بجٹ کے ڈراموں میں کام کر چکے تھے۔

مزید پڑھیں: ہراساں کیے جانے پر بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

سمیر شرما کی موت پر بولی وڈ سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس 14 جون کو بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے بھی ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی تھی۔

سشانت سنگھ سے چند دن قبل ہی ان کی منیجر خاتون نے بھی مبینہ خودکشی کرلی تھی جب کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ہی ایک تامل اداکارہ نے مقامی سیاست دانوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی شوبز اںڈسٹری میں ماضی میں بھی متعدد اداکار و ماڈلز خودکشی کر چکے ہیں اور ایسے واقعات کے بعد انڈسٹری کے بااثر ترین افراد پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

گزشتہ ماہ جولائی میں تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی—فائل فوٹو: انڈٰیا ٹوڈے
گزشتہ ماہ جولائی میں تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی—فائل فوٹو: انڈٰیا ٹوڈے

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024