• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

جشن آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے نغمے جاری

شائع August 14, 2020
ان نغموں میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے اور وطن سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ
ان نغموں میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے اور وطن سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے— فوٹو: اسکرین شاٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے وطن عزیز کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

'یوں پاکستان بنا تھا ' کے عنوان سے جاری اس نغمے میں قیامِ پاکستان کی خاطر مسلمانوں کی جدوجہدِ آزادی کو دکھایا گیا ہے۔

اس نغمے میں تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں اور جدوجہد سے متعلق ان کی مستند فوٹیجز دکھائی گئی ہیں۔

نغمے کی دھن اور بول کے ذریعے قیام پاکستان میں کردار ادا کرنے والے مسلمانوں اور رہنماؤں کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا نغمہ گلوکار ساحر علی بگا نے گایا اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

میرا جنون (پاک فضائیہ)

پاک فوج کی طرح آزادی کے 73 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فضائیہ نے بھی 'میرا جنون' کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے اس ولولہ انگیز نغمے کے شاعر اور گلوکار عمران زیک ہیں جس کی موسیقی اورنگزیب خالدی نے ترتیب دی۔

اس نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ نغمہ فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کی جانب سے قوم کو یقین دہانی ہے کہ اس کے بہادر بیٹے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس نغمے میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

پرچم پاکستان کا (پاک بحریہ)

علاوہ ازیں پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پاک بحریہ نے خصوصی ملی نغمہ 'پرچم پاکستان' کا جاری کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نیا نغمہ اہلِ وطن کی پاکستان سے چاہت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، اس نغمے میں اس پاک دھرتی کی رونقوں، رنگوں اور اس سے جڑی محبتوں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

پاک بجریہ کے اس نغمے میں پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی جانب سے مختلف مواقع پر ملی نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں، اس سے قبل 27 فروری کی مناسبت سے بھی پاک فوج اور پاک فضائیہ نے نغمے جاری کیے تھے۔

27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ میں وہ یادگار دن، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 طیارے گراکر ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

چڑھتا سورج (پاک فوج)

اللہ اکبر (پاک فضائیہ)

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024