• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'زیادہ مسئلہ ہے تو اس بار الائچی ڈال کر ادرک والی چائے پلائیں گے'

شائع August 15, 2020
منیب بٹ نے بھی بھارتی مسئلے  میں  پاکستان کو گھسیٹنے پر بولی وڈ اداکارہ کو جواب دیا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام، نیوز ابی ڈاٹ کام
منیب بٹ نے بھی بھارتی مسئلے میں پاکستان کو گھسیٹنے پر بولی وڈ اداکارہ کو جواب دیا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام، نیوز ابی ڈاٹ کام

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھارتی مسئلے میں پاکستان کو گھسیٹنے پر بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کو کرارا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ مسئلہ ہے تو بھیجو ابھی نندن کو چائے تیار ہے۔

یوں تو کنگنا رناوٹ کے حوالے سے یہ مانا جاتا ہے کہ وہ بھارتی فلم نگری میں اقربا پروری اور خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی ہیں۔

لیکن وہ اس کے ساتھ ہی ڈراما کوئین اور اسکینڈل کوئین بھی کہلاتی ہیں اور حال ہی وہ بھارتی مسئلے میں پاکستان کو بھی لے آئیں جس پر پاکستانی اداکاروں نے انہیں کرارے جواب دیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسئلے میں پاکستان کو گھسیٹنے پر مومنہ اور ارمینہ کا کنگنا کو کرارا جواب

بھارتی فلم سڑک ٹو کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ایک فلمی ناقد روہت جیسوال نے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کی جانب سے سادھو کا لفظ کہے جانے پر برا منایا تھا اور تجویز دی تھی کہ مذکورہ لفظ کو نکال کر اس کی جگہ مولوی یا پادری شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ ’انہوں نے گروؤں کی وجہ سے اپنے کھوئے‘ تو اداکارہ کے گروؤں لفظ کو ’مولوی‘ یا ’پادری‘ سے تبدیل کرکے ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کیا جائے۔

فلم ناقد کی مذکورہ ٹوئٹ کو اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تجویز کی تعریف کی اور ساتھ ہی پاکستان کو معاملے میں لے آئیں۔

کنگنا رناوٹ نے اپنی ٹوئٹ میں سڑک ٹو کی ٹیم کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا ٹریلر میں گروؤں لفظ کو مولوی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام لکھے بغیر لکھا تھا کہ بھارت میں کچھ ایسے کٹھ پتلی ایجنٹ موجود ہیں جو پاکستان کی خواہش پر یہاں مذہبی نفرت پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہن کی متنازع ٹوئٹ کی حمایت کنگنا کو مہنگی پڑ گئی

کنگنا رناوٹ کی اسی ٹوئٹ کو پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شیئر کرتے ہوئے کرارا جواب دیا اور لکھا تھا کہ وہ ان ہی نفرت آمیز باتوں کی وجہ سے اپنی اچھی باتوں کی اہمیت گنوا دیتی ہیں۔

اب اداکار منیب بٹ نے بھی اس حوالے سے کنگنا رناوٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیا اور لکھا کہ یہ لوگ آخر پاکستان کے لیے اتنے جنونی کیوں ہیں اور ان کو بیوقوف ان کی ذہنیت کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔

منیب بٹ نے لکھا کہ 'زیادہ مسئلہ ہے پاکستان سے تو بھیجو ابھی نندن کو چائے تیار ہے'۔

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پوسٹ میں بھی منیب بٹ نے لکھا کہ یہ ہندوتوا انتہا پسندی بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مودی کے ان بھگتوں کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانا چاہیے، جو اپنی ناکامی کو چھپانے اور عوام میں مقبول رہنے کے انتہائی گھٹیا طریقے اپناتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بولو، پاکستان کو برا بولو اور واہ واہ کرواؤ۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے مزید لکھا کہ پڑھے لکھے اور سیکولر بھارتیوں ہمیں آپ سے ہمدردی ہے۔

منیب بٹ نے لکھا کہ کنگنا رناوٹ کو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پر شرم آنی چاہیے اور لکھا کہ 'زیادہ مسئلہ ہے تو اس بار ادرک والی چائے پلائیں گے الائچی ڈال کر، بھیجو ابھی نندن کو‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024