• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستانی عوام کو کورونا سے بچانے ’ٹرانس جینڈر سپر ہیرو‘ میدان میں آگئے

شائع September 3, 2020
ٹرانس جینڈرز کردار کی فلم کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
ٹرانس جینڈرز کردار کی فلم کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

ملک میں اگرچہ کورونا کی وبا میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ ہی نافذ کی گئی بڑی سختیاں ہٹادی گئی تھیں، تاہم ملک میں وبا کا پھیلاؤ اب بھی جاری ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے اگرچہ پاکستان میں اب تیزی سے کورونا نہیں بڑھ رہا ہے، تاہم اس باوجود یومیہ 200 سے 350 کے درمیان کیسز سامنے آ رہے ہیں اور حکومت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ہدایات کرتی دکھائی دیتی ہے۔

حکومت کی طرح کئی دیگر فلاحی ادارے اور صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیمیں بھی عوام کو کورونا کیسز میں کمی کے باوجود سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

اور اسی ضمن میں ایکس ڈائنامکس نامی یوٹیوب چینل نے بھی کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دینے والی مختصر سپر ہیرو اینیمیٹڈ فلم ریلیز کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے 9 سال پرانی فلم کی مقبولیت میں اضافہ

ایکس ڈائنامکس کی جانب سے یوکے ایڈ اور آئی آر سی کے تعاون سے بنائی گئی 2 منٹ کی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم میں ٹرانس جینڈر افراد کو کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر دورانیے کی فلم میں ٹرانس جینڈر سپر ہیروز کو لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم کے ٹرانس جیںڈر سپر ہیروز اپنے مخصوص لہجے اور انداز میں لوگوں کو وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں جہاں ایک ٹرانس جینڈر سپر ہیرو کو پشتو بولنے افراد کے لہجے میں اردو بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں ایک سپر ہیرو کو سندھی بولنے والے افراد کے لہجے اور ایک کو سرائیکی اور پنجابی زبان بولنے والے افراد کے لہجے میں اردو زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے والی ٹرانس جینڈر سپر ہیروز کی مختصر فلم کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

فلم میں پیغام دیا گیا ہے کہ وبا کے مشکل دنوں میں معزور افراد، بزرگ، بچوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024