• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا گانا جاری

شائع September 5, 2020 اپ ڈیٹ September 6, 2020
یوم دفاع کے موقع پر اس نغمے میں  مسلح افواج کی خدمات اور عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
یوم دفاع کے موقع پر اس نغمے میں مسلح افواج کی خدمات اور عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار یہ نغمہ جاری کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا نغمہ 'ہر گھڑی تیار کامران' دراصل 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے جو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر اس نغمے میں مسلح افواج کی خدمات اور عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔   میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور مسلح افواج کے ارتقا کو دکھایا گیا ہے جو کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس نغمے میں گلوکاروں کے شاٹس بھی شامل ہیں جو اپنے ہیروز سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔   یہ نغمہ 80 کی دہائی میں گلوکار خالد وحید نے گایا تھا جسے ظفر اللہ پوشنینے لکھا تھا جبکہ ری میک کے اضافی بول علی حیات رضوی نے لکھے ہیں۔

'مجاہدین افلاک کو سلام ' (پاک فضائیہ)

دوسری جانب پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ' مجاہدینِ افلاک کو سلام' کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔

یہ شو یومِ فضائیہ پر 7 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنے حدود کی حفاظت بخوبی کرنا جانتی ہے۔

'سرخرو' (پاک بحریہ)

پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی خصوصی دستاویزی فلم 'سرخرو' کا پرومو جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ ڈاکیو فلم، پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا تسلسل تھی۔

پاک بحریہ کی یہ دستاویزی فلم فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر اپنے بہادر ہیروز کو خراجِ تحسین ہے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع وطن پر فدا ہونے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی مختصر ویڈیو جاری کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی جانب سے مختلف مواقع پر ملی نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں، اس سے قبل وطن عزیز کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے خصوصی ملی نغمے جاری کیے تجھے۔

یوں پاکستان بنا تھا (پاک فوج)

میرا جنون (پاک فضائیہ)

پرچم پاکستان کا (پاک بحریہ)

اس سے قبل 27 فروری کی مناسبت سے بھی پاک فوج اور پاک فضائیہ نے نغمے جاری کیے تھے۔

27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ میں وہ یادگار دن، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 طیارے گراکر ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

چڑھتا سورج (پاک فوج)

اللہ اکبر (پاک فضائیہ)

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024