• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کیون اسپیسی پر 2 مرد حضرات نے’ریپ‘ کا مقدمہ دائر کردیا

شائع September 10, 2020
کیون اسپیسی نے مقدمات دائر ہونے پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: رائٹرز
کیون اسپیسی نے مقدمات دائر ہونے پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: رائٹرز

کم ازم کم 30 مرد و خواتین کے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کرنے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 61 سالہ کیون اسپیسی پر مزید 2 مرد اداکاروں نے ’ریپ‘ کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ہرجانے کا سول مقدمہ دائر کردیا۔

کیون اسپیسی پر تین سال قبل 2017 میں اچانک مرد و خواتین ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات لگانا شروع کیے تھے۔

ابتدائی طور پر ان پر’می ٹو مہم‘ شروع ہونے کے بعد الزامات لگائے گئے تھے اور ان پر ریاست میساچوٹس کی کاؤنٹی نینٹو کیٹ کی عدالت نے گزشتہ سال ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ زبردستی کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

عدالت نے ان پر سابق نیوزاینکر ہیتھر انراہ کے 18 سالہ بیٹے پر 2016 میں نینٹو کیٹ کے ایک کلب کے باہر نشے کی حالت میں جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ہیتھر انراہ نے اکتوبر 2017 میں کیون اسپیسی پر می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد بیٹے پر جنسی حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکے کا ’ریپ‘ کرنے پر کیون اسپیسی پر 5 سال قید کی تلوار لٹکنے لگی

کیون اسپیسی پر اگرچہ مذکورہ کیس میں عدالت میں الزام بھی عائد کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں جولائی 2019 میں الزام لگانے والے لڑکے نے اداکار کو عدالت میں پہچاننے سے بھی انکار کردیا تھا۔

کیون اسپیسی کے خلاف لاس اینجلس، کیلیفورنیا، میساچوٹس اور نیویارک سمیت امریکا کے دیگر شہروں کی عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں اور ان کے خلاف دائر کیے گئے کیسز میں سے 2 کیس ختم ہوچکے ہیں۔

ان کے خلاف دائر کیسز میں سے وہ دو کیسز ختم کیے گئے ہیں، جن میں ان پر الزام لگانے والے مرد افراد کی موت ہوگئی تھی۔

تاہم اب ایک بار پھر کیون اسپیسی کے خلاف مزید 2 مرد حضرات نے 40 سال قبل ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کیون اسپیسی کے خلاف ریاست نیویارک کے شہر نیویارک سٹی کے منہٹن علاقے میں واقع اسٹیٹ کورٹ میں اداکار اینتھونی رپ اور ایک نامعلوم مرد نے ریپ کے الزامات کے تحت ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

کیون اسپیسی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں ان پر فوجی دفعات شامل نہیں کی گئیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں مذکورہ کیسز میں سزا نہیں ہوسکتی، البتہ وہ متاثرہ افراد کو ہرجانہ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: الزام لگانے والا مر گیا، کیون اسپیسی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ خارج

دائر کیے گئے اداکار اینتھونی ریپ کے مقدمے کے مطابق کیون اسپیسی نے 1980 میں اداکارہ کا ریپ کیا اور اس وقت متاثرہ شخص کی عمر محض 14 برس تھی۔

اینتھونی ریپ نے ابتدائی طور پر 2017 میں کیون اسپیسی پر ریپ کا الزام لگایا تھا، تاہم اس وقت انہوں نے اداکار کے خلاف کوئی کیس دائر نہیں کیا تھا۔

اینتھونی ریپ کی طرح کیون اسپیسی پر سی ڈی نامی ایک مرد نے بھی 40 سال قبل ریپ کا نشانہ بنانے کا سول مقدمہ دائر کیا۔

سی ڈی نامی شخص نے بتایا کہ 1980 میں جب ان کی عمر 14 برس تھی، اس وقت کیون اسپیسی نے ان کے ساتھ ’انل‘ اور ’اورل‘ سیکس کیا، ساتھ ہی انہوں نے اداکار پر جنسی استحصال کے الزامات بھی لگائے۔

کیون اسپیسی نے اپنے خلاف دائر کیے گئے تازہ کیسز پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم ماضی میں وہ اداکار اینتھونی ریپ سے معافی مانگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیون اسپیسی پر ’ریپ‘ الزام لگانے والے شخص نے کیس واپس لے لیا

کیون اسپیسی نے 2017 میں ہی اینتھونی ریپ کے الزامات کے فوری بعد ان سے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے ایسا ہی کیا ہوگا لیکن اگر انہوں نے ایسا کچھ کیا ہے تو وہ متاثرہ شخص سے معافی کے طلب گار ہیں۔

کیون اسپیسی نے شاندار اداکاری کے باعث 2 آسکر ایوارڈز جیت رکھے ہیں اور ’ریپ‘ الزامات کے بعد 2017 میں انہیں معروف ٹی وی سیریز ’ہاؤس آف کارڈز‘ سے الگ کردیا گیا تھا۔

کیون اسپیسی نے 2017 کے آغاز میں اس وقت سب کو حیران کردیا تھا جب انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں اور ان کے ایسے اعتراف کے بعد ہی ان پر مرد حضرات نے ریپ کے الزامات لگانا شروع کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024