• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن سے اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

شائع September 18, 2020
ملکہ برطانیہ کے مطابق ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا ایوارڈ فوری طور پر منسوخ کیا جائے —فائل فوٹو: اے ایف پی
ملکہ برطانیہ کے مطابق ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا ایوارڈ فوری طور پر منسوخ کیا جائے —فائل فوٹو: اے ایف پی

ملکہ برطانیہ نے خواتین کے ’ریپ‘ الزامات ثابت ہونے کے بعد ہولی وڈ پروڈیوسر 68 سالہ ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا۔

ہاروی وائنسٹن رواں برس مارچ سے ایک خاتون کے ریپ کے الزام میں 23 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکا کی متعدد ریاستوں میں ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے فوجداری مقدمات کی سماعت ہونا ابھی باقی ہے۔

ابھی تک ہاروی وائنسٹن کو صرف ایک ہی کیس میں امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے جیل بھیجا ہے، جب کہ ان کے خلاف لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں کی عدالت میں انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ مقدمے میں ہاروی وائنسٹن کو 23 سال قید کی سزا سنادی گئی

علاوہ ازیں ہاروی وائنسٹن کو درجنوں سول مقدمات کا بھی سامنا ہے، جن میں خواتین نے ان کے خلاف ہرجانے کے دعوے دائر کر رکھے ہیں اور انہوں نے مذکورہ خواتین کو رواں ماہ نئے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کے تصفیے کی پیش کش بھی کر رکھی ہے۔

اس سے قبل ہاروی وائنسٹن نے متعدد خواتین کے ساتھ ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں تصفیہ طے کیا تھا مگر عدالت نے ایک خاتون کی شکایت پر ان کے تصفیے کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خواتین کو اضافی رقم والے تصفیے کی پیش کش کی تھی۔

ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات میں آسکر اکیڈمی نے بھی ہاروی وائنسٹن کی رکنیت ختم کر رکھی ہے، جب کہ دیگر کئی فلمی تنظیموں نے بھی ان کے خلاف کارروائی کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ہاروی وائنسٹن کی خواتین کو ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کے تصفیے کی پیش کش

اور اب ملکہ برطانیہ نے بھی ڈیڑھ دہائی قبل فلم ساز کو دیا جانے والا سول برطانوی اعزاز واپس کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے لندن گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعلیٰ خدمات کا دیا گیا سول کمانڈر کا اعزازی ایوارڈ واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے حکم نامے میں واضح لکھا کہ ریاست برطانیہ کی جانب سے فلم ساز کو جنوری 2004 میں دیے گئے ایوارڈ کو منسوخ کیا جائے۔

ملکہ برطانیہ نے فلم ساز کو دیا گیا ایوارڈ ایک خاتون اسسٹنٹ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا الزام ثابت ہونے پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

ہاروی وائنسٹن ماضی میں ملکہ برطانیہ سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہاروی وائنسٹن ماضی میں ملکہ برطانیہ سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024