• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کیا انجین التان ارطغرل کے روپ میں کورلش عثمان سیزن 2 کا حصہ بن رہے ہیں؟

شائع September 27, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اگر آپ ترکی کے مشہور ڈرامے کورلش عثمان کے سیزن ٹو کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی پہلی قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ سیزن 2 کا آغاز کب سے ہوگا مگر امکان ہے کہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہوگا اور ہر ہفتے بدھ کے دن نشر کیا جائے گا۔

مگر پہلی قسط کے ٹریلر میں اس سوال کا جواب بظاہر دے دیا گیا ہے کہ اس بار کورلش عثمان میں ارطغرل غازی کی واپسی ہوگی یا نہیں، یا انجین التان دوزیتان دوبارہ اپنے مقبول کردار کو ادا کریں گے یا نہیں۔

پہلی قسط کے ٹریلر میں بظاہر ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ ارطغرل غازی طویل عرصے بعد اپنے قبیلے لوٹ آئے ہیں اور سب ان کا استقبال کررہے ہیں۔

ٹریلر کا یہ منظر یقیناً مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوگا کیونکہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اب انجین التان اس کردار کو ادا نہیں کررہے۔

اس کی بجائے ترکی کے لیجنڈ اداکار تامیر یاگت ارطغرل غازی کے روپ میں نظر آئیں گے، جو سیزن 2 کے پہلے ٹریلر میں بھی موجود تھے جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور لیجنڈ اداکار جنید آرکین پہلی قسط کے ٹریلر میں عثمان کو ریاست کے قیام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم ایسی سلطنت قائم کریں گے جہاں بھیڑ اور بھیڑیا دوستوں کی طرح ساتھ ہوں گے۔

یہ ایسی سلطنت ہوگی جو ہمیشہ قائم رہے گی جس پر عثمان کی جانب سے کہا جاتا ہے اس ریاست کے لیے میرے خون اور زندگی کی قربانی حاضر ہے۔

اس کے بعد ٹریلر میں بظاہر ولن کے کردار کو دکھایا گیا ہے جو Erkan Avcı ادا کررہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد ٹریلر میں صلیبیوں سے جنگ کے متاثر کن مناظر اور کچھ پرانے نئے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور جب سے وہ اس کا انتظار کررہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال کیا جارہا ہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا جس کا آفیشل ٹریلر ستمبر کے شروع میں جاری کیا گیا تھا۔

عثمان کے روپ میں اداکار براق اوزچیویت ایک بار اس کردار کو ادا کرنے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔

ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمٰن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے، جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hafeez Sep 28, 2020 07:52pm
No body can replace Ertugral or engin altan

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024