• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

اداکارہ جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع October 11, 2020
اداکارہ کے ہاں 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ہاں 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان 40 سالہ جگن کاظم کے ہاں تیسرے بچے اور پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

جگن کاظم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش دو دن قبل 9 اکتوبر کو ہوئی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں بیٹی کے ہاتھ کو تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا نام بھی بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سیدہ نوربانو نقوی رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جگن کاظم نے بیٹی کی پیدائش سے ایک ہفتہ قبل ہی اپنی بیٹی کے لیے بنایا گیا کمرا بھی مداحوں کو دکھایا تھا۔

جگن کاظم نے یوٹیوب پر مداحوں کو نہ صرف بیٹی کے لیے تیار کیا گیا کمرا دکھایا تھا بلکہ انہوں نے بیٹی کے لیے کی گئی خریداری سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے حمل کے 9ویں مہینے میں یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے ہی مداحوں کو اپنے ہاں جلد ہونے والے تیسرے بچے کی جنس بھی بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی ساخت پر طنز کرنے والوں کو جگن کاظم کا کرارا جواب

جگن کاظم نے ستمبر میں جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد بیٹی کی پیدائش ہوگی اور وہ اپنے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش اور جذباتی ہیں، ان کی خواہش بھی یہی تھی کہ انہیں بیٹی ہو۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جگن کاظم نے اپنے حمل سے متعلق بھی مداحوں کو سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے آگاہ کیا تھا اور اُمید سے ہونے کے بعد بھی وہ وقتا بوقتا مداحوں کو یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنے حمل سے متعلق آگاہ کرتی رہی تھیں۔

جگن کاظم اپنے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور ان کے مطابق ان کے دونوں بیٹے بھی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں بہن ملی۔

مزید پڑھیں: جگن کاظم: مسحور کن زندگی کی حامل اداکارہ

خیال رہے کہ جگن کاظم کو پہلے دو بیٹے بھی ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بیٹے حمزہ کی 14 سال سے زائد ہے اور وہ انہیں ان کے پہلے شوہر سے ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کو تقریبا 4 سال کا دوسرا بیٹا حسن بھی ہے، جو انہیں دوسرے شوہر فیصل نقوی سے ہے اور اب جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جگن کاظم کی طرح فیصل نقوی کی بھی یہ دوسری شادی ہے، دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی اور دونوں کو پہلی شادیوں سے بھی بچے ہیں۔

اداکارہ کے شوہر قانون دان ہیں، تاہم وہ شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں اب جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024