• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'سیونی' کا ریمیک بولی وڈ کی طرف سے ہمیں خراجِِ تحسین ہے، سلمان احمد

شائع November 6, 2020
یہ ریمیک اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے— فائل فوٹو: فیس بک
یہ ریمیک اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے— فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کے مقبول گانے 'سیونی' کے ریمیک کے حوالے سے گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ ارجیت سنگھ نے 3 سے 4 برس قبل ان سے اجازت لی تھی اور یہ بولی وڈ کی طرف سے ان کے میوزک بینڈ کو خراجِ تحسین ہے۔

چند روز قبل ٹی سیریز نے چند 'سیونی' کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے صرف 4 روز میں 51 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے لیکن اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی شائقین نے بھی گانے کے اس ورژن کو پسند نہیں کیا۔

سالوں سے مقبول گانے کے ریمیک کو بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، جو گلوکارہ نیہا ککڑ کی طرح ماضی کے مقبول گیتوں کی نقل اور ریمیک گانے سے شہرت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'سیونی' کا انتہائی برا ریمیک بناکر بھارت نے ابھی نندن کا بدلہ لیا؟

یہ ریمیک اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے۔

مداحوں کی جانب سے ریمیک کو پسند نہ کرنے کے بعد پاکستانی گانے سیونی کے گلوکار علی عظمت نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے کی اصل ویڈیو شیئر کی تھی جبکہ سلمان احمد نے کہا تھا کہ اب بولی وڈ جنون کے گیت گارہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حال ہی میں اینکر مبشر لقمان کے ویب شو میں شرکت کے دوران گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ ان کا گانا 'سیونی' اب تک ہٹ ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ میں نے جنون کی آزادی ایلبم کے لیے سیونی کمپوز کیا تھا، جو 1998 میں ہٹ ہوا تھا، اس بات کو 22 سال ہوگئے۔

گلوکار نے کہا کہ اس گانے کو لوگوں نے ہزاروں مرتبہ ریکارڈ کیا جس کے لیے انہوں نے مجھ سے ریکارڈنگ کی اجازت بھی لی تھی۔

سلمان احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے ایک گلوکار ارجیت سنگھ اکثر اپنے کنسرٹس میں سیونی گانا لائیو گاتا تھا اور یہ چیز آرٹسٹس میں پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کا گانا گاتے ہیں۔

گلوکار سلمان احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ارجیت سنگھ نے مجھے کہا تھا کہ وہ سیونی کا ڈیریویٹو ( اخد کرکے نئے انداز سے بنانا) بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں سیونی کا ڈیریویٹو بنانے دیتا ہوں لیکن 2 شرائط پوری ہونی چاہئیں، ایک تو یہ کہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں اور یہ محبت کا پیغام ہونا چاہیے۔

سلمان احمد نے کہا کہ یہ 3 سے 4 برس پہلے کی بات ہے اور ارجیت سنگھ نے اس پر اتفاق کیا تھا تو میں نے انہیں لائسنس دے دیا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ اس کے بعد کچھ نہیں ہوا لیکن پچھلے ہفتے، ایک دم ارجیت سنگھ کا میسیج آیا کہ اگلے ہفتے ٹریلر آرہا ہے۔

گانے کو ریمیک کو بھارتی شائقین نے بھی ناپسند کیا—اسکرین شاٹ
گانے کو ریمیک کو بھارتی شائقین نے بھی ناپسند کیا—اسکرین شاٹ

سلمان احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات ایسے ہیں لیکن میں نے کہا کہ چلو اب آنے دو ٹریلر اور فلم میں ہیرو بھی سردار ہے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا ری میک اتنا اچھا نہیں ہے جس پر سلمان احمد نے کہا کہ یہ بہت آسان بات ہے، بیٹلز بینڈ کی موسیقی کو سب سے زائد مرتبہ بجایا گیا ہے تو ان میں سے کچھ اچھی ہوتی ہیں دیگر نہیں بھی ہوتیں لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ اس سے بینڈ کی بحالی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘سیونی ’ کے بھارتی ریمیک پر علی عظمت، سلمان احمد کا ردعمل

سیونی کے ری میک سے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ یہ ایک طرح سے بولی وڈ کی طرف سے ہمیں خراجِ تحسین ہے۔

'سیونی' کو ابتدائی طور پر سلمان احمد اور علی عظمت نے اپنی میوزیکل گروپ جنون کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ریلیز کیا تھا۔

مذکورہ گانے کو جنون گروپ کے 'آزادی' ایلبم میں پیش کیا تھا، گروپ کے مذکورہ ایلبم نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

جنون گروپ کے اسی ایلبم کے دیگر گانے بھی مقبول ہوئے تھے، جنہوں نے کئی سالوں تک موسیقی کے چاہنے والوں کو محظوظ کیا۔

ٹی سیریز کے ریمیک سے قبل کوک اسٹوڈیو نے بھی مذکورہ گانے کو 2017 میں نئے انداز میں پیش کیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو 10 میں 'سیونی' کو راحت فتح علی خان، علی نور اور زوئی وکاجی سمیت دیگر گلوکاروں نے گایا تھا تاہم اسے بھی ناپسند کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024